Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟

by | Sep 28, 2022

نیو یارک  : مارچ 2020 میں 23 سالہ ہندوستانی ی شہری وتسل نہاتا امریکہ کی ییل یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور یہ وہ دن تھے جب کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار تھی اور دنیا بھر میں لوگ نوکریوں سے نکالے جارہے تھے۔ وتسل نہاتا کو یہ فکر تھی کہ اگلے دو ماہ میں ان کی ڈگری پوری ہونے والی تھی اور وہ اس فکر میں تھے کہ انہیں اگر نوکری نہ ملی تو انڈیا واپس جانا پڑے گا کیونکہ نوکری نہ ملنے کا مطلب یہ تھا کہ کوئی کمپنی ان کا ویزہ سپانسر نہیں کرے گی۔ اپنی ایک ’لنکڈ ان‘ پوسٹ میں وتسل نہاتا لکھتے ہیں کہ ’میں نے خود سے کہا کہ میرے ییل یونیورسٹی آنے کا کیا فائدہ جب میں ایک نوکری بھی حاصل نہیں کرسکتا؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اس بات پر راضی نہیں تھا کہ انڈیا واپس جاؤں اور یہ بھی سوچ رکھا تھا کہ میری پہلی نوکری ڈالر میں ہی ہوگی۔‘ وتسل نہاتا کو پہلی نوکری ورلڈ بینک میں ملی۔ مگر یہ سب کیسے ہوا؟ وتسل نہاتا اپنی پوسٹ میں نیٹ ورکنگ کے فوائد گنواتے ہوئے بتاتے ہیں کہ انہوں نے دو ماہ میں لنکڈ ان پر تقریباً 1500 افراد کو کنیکشن ریکویسٹ بھیجی، 600 ای میلز لکھیں اور تقریباً 80 کالز کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے اتنے دروازے کھٹکھٹائے کہ میری حکمت عملی کام کرگئی۔ مئی تک میرے پاس چار نوکریوں کی پیش کش آچکی تھی جن میں سے میں نے ورلڈ بینک کا انتخاب کیا۔‘ وتسل نہاتا لکھتے ہیں کہ ’انہیں اس سب کے بعد اندازہ ہوا کہ نیٹ ورکنگ میں بہت طاقت ہے۔‘

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...