سلیم خان “راشٹریہ سماج پارٹی”کے ضلع سیکریٹری کے عہدہ پر فائز ۔

جلگاؤں( عقیل خان بیاولی): مہاراشٹر اسٹیٹ سیڈس کارپوریشن( مہا بیج) کے موظف فیلڈ افسر ایڈوکیٹ سلیم خدا داد خان کو راشٹریہ سماج پارٹی کے جلگاؤں ضلع سیکریٹری عہدہ پر حال ہی میں نارتھ مہاراشٹر کے صدر شرد باچکر کے مکتوب سے تقرری ملی موصوف اعلی تعلیم یافتہ اور سماجی خدمات کا جزبہ رکھتے ہیں سماجی خدمات کے جزبہ سے ہی موصوف نے ملازمت کے ساتھ ساتھ عمر کےڈھلتے پڑاؤ عمر٥٠پلس میں وکالت کا امتحان کامیاب کیا تاکہ وہ سماج کے ضرورت مند و پچھڑے طبقےکو بیدار کر ان کے حقوق سمجھانے اور  دلانے سے متعلق رہنمائی کر سکے۔ موصوف کے اس انتخاب سے سماجی سیاسی حلقوں میں خوشی اور جوش کا ماحول دیکھا جارہا ہے اس انتخاب سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ عزوجل کا شکر ہے کہ مجھے اس تقرری سے سماجی خدمات کا ایک مستند پلیٹ فارم دستیاب ہوا حالانکہ سماجی خدمات کے کام‌حسب حیثیت ابتدائی دور سے شروع ہی ہے مگر اب ایک مستند پلیٹ فارم سے خدمات انجام دینے کی کوشش کرونگا پارٹی نے جن توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ ذمہ داری سونپی ہے اسے پرا کرنے اور پارٹی کو مقبول و مضبوط کرنے کی کوشش کرونگا۔‌

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *