*بھساول میں دعوتِ اسلامی ہند کے فلاحی شعبے G N R F کی جانب سے مریضوں کی عیادت اور ‌‌‍ پھلوں کی تقسیم *

جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) :      دعوت اسلامی کا خیرخواہی امت کا کام کرنے والا شعبہ غریب نواز ریلیف فنڈ  فاؤنڈیشن GNRF  نبی رحمت، قاسم نعمت، باعث تخلیق انسانیت جناب  حضرت محمد رسول اللہ صلی الله عليه وسلم  کی یوم پیدائش کے موقع پر اسپتالوں  اورکلنکس میں زیرعلاج بیماروں اور پریشان حال لوگوں کے درمیان  پھل تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور پورے ملک بھر میں مورخہ7،8  اور 9/اکتوبر  2022 دعوت اسلامی کے شعبے  GNRF  کے رضاکاروں  نے اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی  اور مختلف پھل  پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا حوصلہ بھی پڑھایا وہی بھساول شہر کے ذمہ داران نے  بھی گوداوری اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور پھلوں کی  تقسیم  کر ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں بھی کی اس موقع پر ضلع صدر زبیر عطاری ،اظہر قادری ،یوسف برکاتی ،عقیل رضوی ،عقیل عطاری ، رفیق روشن قادری  اور  دیگراسلامی بھائی موجود تھے اس کاوش سے خدمت خلق کا پیغام ہم وطن بھائیوں کو پہنچایا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *