
’یومِ ترغیب ِ مطالعہ‘ کے طور پر منایا گیا اے پی جے عبدالکلام کا یومِ پیدائش
جلگاؤں : کے کے اُردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہیں قاضی جونیئر کالج میں “یوم ترغیب مطالعہ” اور “ہاتھ دھونے کا دن” مشترکہ پروگراموں کا انعقاد صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ۔کی صدارت سے عمل میں آیا۔
وطن عزیز کے سابق صدر جمہوریہ، میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام 15 اکتوبرکو ”یومِ ترغیبِ مطالعہ “ اور “ہاتھ دھونے کا دن” کے عنوان سے منایاگیا.طالبات نے اسکول لائبریری سے کتابیں لے کر مطالعہ کیا اسی کے ساتھ قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان و ادب سے شائع ہونے والے ماہنامہ” بچوں کی دنیا”، “خواتین دنیا” کے خصوصی شمارے طالبات میں مطالعہ کے لئے تقسیم کیے گئے ۔
صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ نے بتایا کہ گزشتہ سات سالو سے 15 اکتوبرکو ڈاکٹر اے. پی. جے. عبدالکلام کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے عوام الناس میں مطالعہ کا شوق ، کتابوں کے تئیں دلچشپی پیداکرنے کے لیے ملک بھر کی اسکولوں کے ساتھ دنیا بھر میں مطالعہ بیداری مہم چلائی جاتی ہے موصوفہ نے نفسیاتی طور سے مطالعہ کے اثرات ہماری زندگی پر اور ہماری سوچ و فکر پر کتنے مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں بتایا ساتھ ہی ہاتھ دھونے کے دن کے مناے جانے سے متعلق اسلامی و سائنسی نقطہ نظر سے فوائد بتائے نیز 13 اکتوبر کوشہری سطح پر ہو چکے نعتیہ مقابلہ میں زنیرہ شاہد نے جونئیر گروپ میں تیسرا مقام اور ارم اسلم نے سینیئر گروپ میں اول مقام حاصل کرنے والی ان طالبات کو مبارکباد پیش کیں۔اسی طرح جمعہ کو فیض پور میں مہاراشٹر کے معروف اخبار “ایشیاء ایکسپریس” کی جانب سے معاون معلم شیخ تبریز کو مثـــالی معلم کے طورپر ٹرافی دئے جانے پر موصوفہ نے گل دستہ دے کر مبارکباد پیش کیں اور آئندہ زندگی کے لئے دعاوں سے نوازہ. جونیئر کالج کے استاذ مشتاق بہشتی نے ڈاکٹرکلام کے بچپن کے واقعات اور ان کی جدوجہد کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہاکہ صدرجمہوریہ ہمیشہ جہاں بھی جاتے وہاں کے طلباءسے ضرور خطاب کرتے اور انہیں مختلف کتابوں کے مطالعہ کی طرف راغب کرتے ۔اور کہاکہ ہمارے ملک کے سب سے مشہور و ہر دلعزیز صدر جمہوریہ اپنے بچپن میں اخبار بیچا کرتے اور ساتھ ہی تعلیم بھی حاصل کرتے رہے تھے پروگرام کی نظامت سینئر معلم مظہرالدین شیخ نے کی نیز درمیان میں ڈاکٹر اے. پی. جے کلام سے متعلق یہ بھی بتاتے رہیں کہ وہ ہمیشہ طلباءسے کہتے تھے ”خواب وہ ہے جو آپ کو بے چین کردے۔“ انہونے کئی کتابیں لکھیں ،ان کی سوانح حیات ”پرواز“ ونگ آف دی فائر کے نام سے ہے اس کتاب کی اب تک لاکھوں کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں اور دنیا کی مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ ہواہے. اس موقع پر جماعت یاز دہم کی طالبہ سیمہ شیخ نے مطالعہ اور لائبریری کے فوائد بتاے اور جماعت پنجم کی طالبات نے کتابیں کچھ کہنا چاہتی ہے نئے انداز میں پیش کیں. رسم شکریہ جمیلہ شیخ نے ادا کیا. شاہ ذاکر, نازیہ شیخ, رضوانہ سید, لائبریرین تحمینہ شیخ پروگرام میں موجود رہیں. تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے شعبہ ثقافت اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے کوشش کیں۔