Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کرناٹک میں ہندو انتہاپسندوں کی حلال پروڈکٹ مخالف مہم

by | Oct 19, 2022

بنگلورو: کرناٹک میں ہندو تنظیموں نے ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دیوالی کے تہوار کے موسم میں منگل سے حلال مصدقہ مصنوعات (حلال سرٹیفائیڈ پروڈکٹ) کا بائیکاٹ کریں۔ یہ تنظیمیں حلال سرٹیفیکیشن سے نجات کے لیے بھی تحریک چلا رہی ہیں۔ہندو جن جاگرتی سمیتی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑا نے اعلان کیا تھا کہ پرکاش پرو (دیوالی) کے موقع پر حلال کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔

تحریک کے تحت لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ پٹاخے، تہوار کی مصنوعات اور حلال سرٹیفیکیشن والے گوشت خریدنے سے گریز کریں۔ نیز اس طرح کی چیزوں کا خریداری کے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ حلال مصنوعات نہ لیں۔ہندو جن جاگرتی سمیتی نے 16 اکتوبر کو ایک اینٹی حلال کنونشن کا انعقاد کیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی بھی حلال مصدقہ مصنوعات نہ خریدیں۔

دریں اثنا، کرناٹک پولیس اس معاملہ پر سنجیدہ ہے اور معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ریاست بھر میں سخت نگرانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...