چنئی: انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے انڈین نیشنل کانگریس کے نو منتخب صدر شری ملکا ارجن کھارگے کو مکتوب کے ذریعے ان کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے اپنے مبارکباد ی پیغام میں کہا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کے نئے صدر منتخب ہونے پر میں آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کے انتخاب سے مجھے بے پناہ خوشی ہوئی ہے۔ آپ نے ایک نازک موڑ پر ملک کی قدیم ترین اور عظیم پارٹی کی ذمہ داری سنبھالی ہے کیونکہ ہم سب ہندوستان کے سیکولر اور جامع اقدارکے تحفظ کیلئے لیے لڑ رہے ہیں۔ میں آپ کو انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کی حیثیت سے کامیاب مدت کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...