*تھائی لینڈ انٹرنیشنل کانفرنس میں جلگاؤں کے پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ کو” بہترین محقق کا ایوارڈ۔”*

  جلگاؤں( عقیل خان بیاولی): اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ۔  جے۔  تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کے شعبہ  علم سیاسیات کے صدر پروفیسرڈاکٹر وقار شیخ نےنارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی، جلگاؤں اور اولیکون بالزیسا کوٹنگ کمپنی، تھائی لینڈ۔  کے زیراہتمام” باکو” میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں کے بی سی نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی جلگاؤں مہاراشٹر کی نمائندگی کی کانفرنس کا موضوع” سوشل سائنسز، کامرس، مینجمنٹ اور سائنس میں پائیدار ترقی اور نئی جہتیں تھا۔”جس میں  پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ کو تحقیق کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات پر مثالی معلم، اور ممتاز محقق کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کانفرنس میں موصوف نے” آدھار کارڈ اور ووٹنگ کارڈ لنک ” کے عنوان پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا جس میں ’’ووٹنگ کے عمل میں بوگس ووٹنگ اور اس کی روک تھام” تھا،اس بے مثال کارکردگی کے عوض کالج اور سوسائٹی کے زیر اہتمام موصوف کو اعزاز سے نوازا گیا اس موقع پر اقراء کے صدرعبدالکریم  سالار، کالج ڈویلپمنٹ کمیٹی کے نائب صدر اور چیئرمین پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ، انچارج پرنسپل پروفیسرپنجاری آئی۔ایم وجملہ اسٹاف ممبران موجود تھے پروفیسر ڈاکٹر راجیش بھامرے، ڈاکٹر حفیظ شیخ،  پروفیسر ڈاکٹر عرفان شیخ، ڈاکٹر فردوس شیخ، ڈاکٹر شبانہ کھا ٹک ڈاکٹر راجو گاورے، ڈاکٹر سداشیو ڈپکے، ڈاکٹر امین قاضی، ڈاکٹر تنویر خان، پروفیسر عمر پٹھان وغیرہ نے کامیابی کے لئے محنت کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *