Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نیپال میں عیدین اور عید میلادالنبی کے مواقع پر قومی تعطیلات جنتا سماج وادی پارٹی کی دین:سابق ودھایک پھول بابو

by | Oct 28, 2022

روتہٹ (نیپال)( انوارالحق قاسمی)۔
ممبران پارلیمنٹ (مانیے )ممبران اسمبلی (ودھایک)کا الیکشن بالکل سر پر ہے۔شہر شہر،بستی بستی چناوی سرگرمیاں شباب پر ہے۔ضلع روتہٹ چھتر نمبر 4 (خ)میں بھی چناوی ماحول عروج پر ہے،ہر امیدوار کا یہی دعویٰ ہے کہ اس دفع میری جیت یقینی ہے؛مگر یہ تو وقت ہی بتائے گا کون اپنے دعویٰ میں کس قدر سچا تھا۔تا ہم یہ بات بالقین کہی جاسکتی ہے کہ چھتر نمبر 4 (خ)سے ودھایک(ممبراسمبلی) عہدہ کے امیدواروں میں سب سے بڑا چہرہ پھول بابو کا ہے اور آثار سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس الیکشن میں بھی عوام کی اکثریت ان ہی کی حمایت کرے گی۔اور انصاف کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ان کی حمایت کی جائے ،کیوں کہ ضلع روتہٹ کے چاروں چھتر کے سابق جملہ ممبران اسمبلی میں سب سے زیادہ اگر کسی نے سماجی خدمات کیا ہے تو وہ چھتر نمبر 4 (خ)کے سابق ممبراسمبلی پھول بابو نے کیاہے۔
سابق ممبراسمبلی پھول بابو نے اپنی خدمات پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:ہماری خدمات کا دائرہ ہروارڈ کو محیط ہے،چھتر نمبر 4(خ) میں کوئی ایک بھی ایساوارڈ نہیں ہے جہاں میں نے کام نہیں کیاہے۔مسلمانوں کے لیے خصوصا مساجد بنوایا اور قبرستانوں کی چار دیواری کا کام کرایا اور ہندوؤں کے وارڈوں میں بھی ہم نے بہت کام کرایاہے، جو عوام کے سامنے ہے۔سابق بدھایک نے یہ بھی کہا کہ عیدین اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مواقع پر قومی تعطیلات کا سلسلہ ہماری پارٹی (جنتا سماج وادی)نے کی ہے۔ جنتا سماج وادی پارٹی آپ لوگوں کے لیے اور بھی بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،بس اسے آپ لوگوں کا سپورٹ چاہئے۔
 واقعی پھول بابو اپنے مثالی کارناموں کی بنا سرخیوں میں ہیں، چھتر نمبر 4 میں ہر انصاف پسند کی زبان پر صرف پھول بابو ہی کا نام ہے،یہ بس ان کے کارناموں کا کرشمہ ہے۔ اگر آپ چھتر نمبر 4(خ)کو مثالی اور خوبصورت چھتر دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر پہلے کی طرح اس دفع بھی آپ اپنا ووٹ پھول بابو کو دے کر زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنائیں،تاکہ آپ کے سنہرے خوابوں کی بحسن و خوبی تکمیل ہو

 

سکے۔یاد رہے کہ پھول بابو کا چناو نشان چھاتا چھاپ ہے،جس پر آپ مہر لگانا ہرگز نہ بھولیں!

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...