ہندوستان سے جلاوطنی کی زندگی گذار رہے مشہور اسکالر کی قطر تشریف آوری
دوحہ: (معیشت نیوز)مشہور اسلامی اسکالر ،کروڑوں لوگوں تک اسلامی تعلیمات پہنچانے والے مبلغ ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائک قطر میں ہورہےفیفا ورلڈ کپ میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دیں گے۔ملیشیا میں جلاوطنی کی زندگی گذار رہے اسلامی اسکالر پر ہندوستان میں پابندی عائد ہے ۔ہندوستان میں قائم کردہ ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فائونڈیشن کو حکومت ہند نے کلعدم قرار دیتے ہوئے اس کی آفسیز کو مقفل کردیا ہے اور بیشتر جائدادوں پر حکومت کا قبضہ ہے۔ایک ایسے وقت میں جبکہ خلیجی ممالک ہندوستان سے بہتر رشتے استوار کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں قطر کا یہ اقدام بہت سارے پیغامات لئے ہوئے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائک حکومت قطر کے مہمان ہیں اور فیفا ورلڈ کپ کے دوران وہ پوری دنیا سے آئے ہوئے شائقین کے مابین تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں ایک بڑی تعداد ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائک کے افکار و خیالات سے اتفاق رکھتی ہے اور حکومتی کارروائی کو تعصب پر مبنی قرار دیتی ہے۔
قطر میں مقیم ایک مداح کا کہنا ہے کہ ’’قطری حکومت کا یہ فیصلہ تعریف کے قابل ہے۔اس کے علاوہ قطر نے شراب پر۔پابندی، چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی، و جگہ جگہ اسلامی تعلیمات کو دیواروں وغیرہ پر لکھوا کر بہترین مثال قائم کی ہے‘‘۔