جلگاؤں (شیخ زیان احمد): حکومت مہاراشٹر کی جانب سے طلبہ کے صحت مند و تندرست جسم کے لیے جہاں مختلف اسکیمیں چلاتی ہے وہیں کھیلوں کے مقابلے بھی اسی غرض سے منعقد کئے جاتے ہیں۔اسکولس کے طلبہ کے لیے شہر اور تحصیلی سطح پر منعقدہ ہاکی مقابلوں میں ملّت ہائی اسکول،مہرون،جلگاؤں کی ٹیم نے گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی فتح کا تمغہ اپنے نام کیا۔U-19(یعنی 19سال سے کم عمر کے زمرے میں) ملّت ہائی اسکول کی ٹیم نے فائنل میچ میں اینگلو اردو ہائی اسکول کو سخت مقابلہ کے بعد کامیابی حاصل کی۔ملّت کی اس ٹیم میں جماعت دہم (ب)کے طلبہ میں سے عمر شیخ نعیم الدین،زوہیب ذاکرحسین،منظر سید علیم نے بہترین کارکردگی انجام دی۔جس کے لیے انھیں اسکول کے اسپورٹس ٹیچر مختار سید نے کھلاڑیوں کو بہترین رہنمائی حاصل رہی۔اسکول کی شاندار کامیابی پرانتظامیہ کے صدرمحمد رفیق شاہ سر،جملہ منتظمین کے علاوہ معلمہ عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر تاج الدین شیخ،اساتذہ نے مبارکباد دی ہے۔