Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایم ایس ایف نیشنل کمیٹی کے مطالبے پررکن پارلیمان ای ٹی محمد بشیر نے پری میٹرک اسکالرشپ کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھایا

by | Dec 8, 2022

نئی دہلی۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل)کے پارلیمانی لیڈر اور نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری ای ٹی محمد بشیر ایم پی نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں پری میٹرک اسکالر شپ مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا پری میٹرک اسکالر شپ جو کہ لاکھوں غریب طلباء کو کئی عرصے سے دیا جارہا ہے، منسوخ کرنے کا موقف ظالمانہ ہے۔مرکزی حکومت کو فوری طور پر اپنے فیصلے کا جائزہ لینا چاہئے اور طلباء کے ساتھ جو ظلم کیا گیا ہے اس کا ازالہ کیا جانا چاہئے۔۔ انتہائی غریب طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ سماجی انصاف اور قبائلی امور کی وزرات کی اسکیم کے تحت آتی ہے۔ حکومت کا یہ اسکالرشپ پہلی جماعت تا 8ویں جماعت پڑھنے والے طلباء کو مزید نہ دینے کا فیصلہ چونکا دینے والا ہے۔ اس کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان اسکالرشپس کیلئے اس سال تمام طلباء نے درخواست جمع کرائی ہے اور اس کی جانچ پڑتال بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ اس اسکالر شپ کے بغیر غریب لوگ پڑھائی سے دور ہورہے ہیں۔ رکن پارلیمان نے سوال کیا کہ یہ حکومت ان کے اس فائدے کو چھین کر کیا فائدہ حاصل کرنے والی ہے؟۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن پارلیمان ای ٹی محمد بشیر نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طو رپر انسانی اقدار کی بنیاد پر اس فیصلے کا از سر نو جائزہ لے اور اس اسکالرشپ کو دوبارہ بحال کرے اور زیر التواء درخواستوں کو فوری منظور کیاجائے۔ قبل ازیں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (MSF)کے قومی صدر احمد ساجو اور قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشد کی ہدایات کے مطابق قومی سکریٹری اڈوکیٹ پی ای سجل نے ای ٹی محمد بشیر ایم پی سے ان کی دہلی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا تھا اور اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ رکھا تھا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...