ارجنٹینا ورلڈکپ فاتح ،یورپ کی بالادستی ختم

نئی دہلی: قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا، 2006 سے مسلسل 4 بار یورپی ٹیم نے ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔ فائنل کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دی، میسی نے اپنے آخری ورلڈکپ کو یادگار بناتے ہوئے اپنا ادھورا خواب پورا کیا اور ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *