Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

*یوم ریاضی کے موقع پر اقرا بورنار میں ریاضی کے ماڈلس کی نمائش*

by | Dec 22, 2022

جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں ماہر ریاضی داں “شری نواسن راما نجن کی یوم پیدائش کے موقع پرعلم ریاضی کے ماڈلز و چارٹس نمائش کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس  کا افتتاح اسکول کے صدر مدرس سلیم شاہ  کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔نمائش میں پنجم تا دہم جماعتوں کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔طلبہ نے کم خرچ اور گھریلو بے کار اشیا سے مختلف موضاعات پر بہترین ماڈلس پیش کیئں۔تمام طلبہ کواسکولی علم ریاضی کمیٹی کے اساتذہ شیخ روشن جعفر،شیخ امیر حمید  اور شیخ عابد حسین کی رہنمائی حاصل رہی۔نمائش میں تین بہترین ماڈل کا انتخاب کیا گیا۔جس میں اول مقام اشنا عدین محمد غوث (ہفتم)،دوم اشمیرا فاروق شاہ (نہم) اور سوم شعیب حنیف پٹیل (پنجم) نے حاصل کۓبطور جج عارف محمد خان و شیخ جواد انجم نے  خدمات انجام دیں۔اس موقع پر فیروز خان،شیخ صادق اور مظہر خان موجود تھے۔ کامیابی کے لیے غیر تدریسی عملہ میں مشتاق بھائی اور یوسف بھائی کا تعاون حاصل رہا۔۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...