Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اقرا اُردو ہائی اسکول‌ سا لار نگر جلگاؤں کی اسکالرشب امتحان میں نمایاں کامیابی میرٹ لسٹ میں بنایا مقام *

by | Jan 5, 2023

(جلگاؤں؛ ( عقیل خان بیاولی) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں کے طلباءنے
مہاراشٹر راجيه پرکشا پریشد پونے  کے زیر اہتمام منعقدہ آٹھویں  جماعت اسکالرشپ امتحان میں شہری سطح کی میرٹ لسٹ میں 13واں و  43واں  مقام حاصل کیا ہے۔ جس میں ہشتم جماعت  کے ہونہار طالب علم *شیخ حماد شیخ محمود* نے 209 طلباء کی میرٹ لسٹ میں *13 واں* و  نوشین آصف پٹیل نے *43 واں* مقام حاصل کرکے ادارہ و والدین کے نام روشن کۓ ۔
 واضح رہے کہ ان دنوں  ذہین طلباء نے پنجم جماعت پرائمری  اسکالر شپ امتحانات میں بھی میرٹ حاصل کی تھی ۔ طلباء کی اس کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبد الکریم سالار  نے مبارکباد پیش کی ۔ واضح رہے کہ عبد الکریم سالار کی رہنمائی میں جلگاؤں ضلعی سطح  میں مسابقتی امتحانات کے لئے میشن یو ۔پی ۔ایس ۔ سی  نامی امتحانات کے لئے گذشتہ چار برسوں  سے جماعت ہفتم اور نہم طلباء  کے مسابقتی امتحانات  کامیابی سے منعقد کیے جا رہے ہیں ۔
 حماد خان  اور نوشین پٹیل  کی کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار ،   نائب صدر پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ ، سیکریٹری اعجاز ملک ، اسکول کمیٹی کے چیئرمین  ایس ایم  ظفر شیخ ،سمیت  سوسائٹی کے  تمام  اراکین نیز  اسکول ھذا کے  صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر  نے مبارکباد پیش کیں  ۔ نیز اسکول کے اساتذہ کی کاوشوں اور محنتوں کی بھی سراہانا‌کی  جس میں   شعبہ مسابقتی امتحانات کے انچارج معلم  شیخ نور محمد نثار احمد کے ساتھ نفیس بانو ، نزہت شیخ،سید تبسم ،محفوظہ خان ، رضوان شیخ ،منیبہ خان ،اور شیخ  محسنہ ان  اساتذہ کرام کی پذیرائی کی گئی ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...