Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

*کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج جلگاؤں کی تعلیمی سیر کامیابی سے ہمکنار*

by | Jan 9, 2023

جلگاؤں(عقیل خان بیاولی)
 انجمن خدمت خلق کے زیر انتظام جاری  کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج جلگاؤں کی تعلیمی سیر براے  2022-23 صدر مدرسہ تنویر جہاہ شیخ کی رہنمائی میں ضلع جلگاؤں سے متصل تاریخی شہر اورنگ آباد کے لیے یک روزہ منعقدکی گئی۔جس میں  جماعت ہفتم تا دوازدہم کی تقریباً 164طالبات نے شرکت کیں سفر کو آرام دہ بنانے کے لئے  3 لگزری بسوں کا نظم کیا گیا تھا۔ اسی طرح طالبات کے ہمراہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ بھی رہا۔  انجمن خدمت خلق کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے دعائیہ کلمات کے ساتھ شرکاء کو تعلیمی سیر پر روانہ کیا۔ سفر کی ابتدا ہی سے طالبات نے مجموعی طور پر تلاوت قرآن کریم ، حمد و نعت کی صدا سے کیں اور یہ سلسلہ منزل مقصود تک جاری رہا۔  سب سے پہلےاورنگ آباد کے سدھارتھ گارڈن کا دورہ کیا گیا۔ طلباء نے زولوجیکل میوزیم میں مختلف جانوروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد  بیوی و ماں کی محبت میں تعمیر کردہ تاریخی عمارت دکن کا تاج (بی بی کا مقبرہ) مقبرہ رابعہ دورانی نامی تاریخی جگہ کا دورہ کیا۔ لئیق شاہ نے   اس تاریخی ورثے کی تاریخ سے آگاہی کیا اور آخر میں انہوں نے  پن چکی کا دورہ کیا۔اسکول کے استاذ شاہ لئیق نے اس موقع پر طالبات کو اس  سے متعلق تاریخی حقائق سے آشنا کیا ۔ سفر کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے صدر مدرسہ، استاذ مشتاق بہشتی، محسن شاہ کی رہنمائی قابل ذکر رہی۔ نیز تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے  محنت کی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...