عروج کی جانب سے ڈاکٹرس اور NEET 2022 میں کامیاب طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

عروج بے لوث خدمت انجام دے رہا ہے اس تنظیم کو مضبوط کریں اور اپنا سپورٹ دیں، مولانا ذکی مدنی

کولکاتہ ۔محمد شمیم حسین

۔عروج کی جانب سے 2022 NEET

کریک کرنے والے 23 طلباء و طالبات کو اولاد حسین اسلامک اکیڈمی ( تو پسیا) میں عزاز سے نوازہ گیا ۔اس موقع پر فیکلٹی ممبران کو بھی عروج کی جانب نوازا گیا۔ اس موقع پر مولانا ذکی مدنی نے نہ صرف عروج کی ٹیم کو مبارک با د دی بلکہ NEET 2022 میں کامیاب ہونے والے تمام میڈیکل اسٹوڈنٹس کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ کی طرح اوربھی لوگ آگے آئیں اور عروج کا ہاتھ مضبوط کریں تا کہ یہ ادارہ 15-20 نہیں بلکہ ہر سال 100 سے 200 طالب علموں کو میڈیکل میں داخلہ د لانے میں مدد کر سکیں اور انکی معا شی بد حالی دور کر سکے۔،عروج کا مقصد پیسہ کمانا نہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یہ فیلڈ لڑکیوں کے لئے بہت اچھا ہے۔ وہ اس فیلڈ میں وہ زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور سماج کی خدمت کریں، اور انہوں نے کہا ہمارے ملک ہندستان میں ڈاکڑوں کی کمی ہے ملک کو مزید لاکھوں ڈاکروں کی ضرورت ہے۔سالانہ کارگردی بتاتے ہوئے ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ کے ممبر اور گورنمنٹ سکول ٹیچر عمر دانش صاحب نے بتایا کہ ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ شروع سے اردو میڈیم طالب علموں کے “ڈراپ آؤٹ ریٹ” کو لے کر فکرمند رہا ہے۔ اس لیے یہ ٹرسٹ دیگر سماجی کام کے ساتھ پرائمری اور سیکنڈری کی کوچنگ دے رہا ہے۔ اسی طرز پر ہم نے اس علاقہ کے غریب طلباء میں نیٹ کی تیاری میں آنی والی دشواریوں کو سمجھا اور عروج کو توپسیا- پارک سرکس علاقہ میں سینٹر شروع کرنے کی دعوت دی ۔ اس کا آغاز “ٹیسٹ سیریز” سے ہوا اور الحمدللہ یہاں اولاد حسین سنٹر میں 50 سے زائد طلباء ہر ہفتے ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ خاص طور پر اطراف کی طالبہ کو بہت آسانی ہوئی- انکو زکریا اسٹریٹ نہیں جانا ہوتا اور قیمتی وقت بچ رہا ہے جس میں وہ مزید پرھائی کر سکیں۔ عمر صاب نے یہ خوشآئند خبر بھی دی کہ آیندہ یہاں بھی کلاس روم شورع کیا جائے گا اور دیگر مقبلاجتی کے امتحانات کے طلباء کیلئے بھی کیا کیا جا سکتا ہے یہ زیر غور ہے۔شہر کے مشہور ہسپتال اوپولو، نارائنا، میڈیکا، کوٹھاری، این آر ایس، آر جی کار، ایس ایس کے ایم پی جی، چترنجن، میڈیکل وغیرہ کے 30 سے زائد مایہ ناز ڈاکٹروں اور پروفیسروں نے اس پروگرام میں شرکت کی- اس موقع پر ڈاکٹر ناہید اور ڈاکٹر جویریہ نے پر مغز تقریر کی۔اور ہر پہلو پر انہوں نے نہ صرف طلباء و طالبا ت کو آگے بڑھنے کی صلاح دی بلکہ یہ بھی کہا کہ منزل ابھی بہت دور ہے۔اپلوگوں کو دل لگا کر آگے پڑھائی جاری رکھنا ہے۔ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فاریا شہاب نے کہا کہ یہ ایک ایسا پیشہ ہے جسکو حجاب میں رہنے والی لڑکیاں بھی اپنا سکتی ہیں۔ انہیں حجاب میں رہ کے کام کرنے میں کبھی دقت پیش نہیں آئی۔ عروج کے ساتھ الحمد ایجوکیشن اور ہیلپنگ ہینڈ پورا تعاون کر رہے ہیں۔ محمد جان ہائر سیکنڈری میں NEET 2023 کی تیاری کرائی جا رہی ہے اسکے علاوہ اولاد حسین اسلامک اکیڈمی، تاپسیا اور شیب پور میں بھارت پبلک اسکول میں بھی نیٹ کی ٹیسٹ سیریز کرائی جا رہی ہے جس میں ہر ہفتہ ١٠٠ سے زائد طلباء شرکت کر رہی ہیں ۔اس موقع پر طالب علموں نے دل کھول کر اپنے سبھی استاذہ کی تعریف کی بالخصوص ڈاکٹر منہاج الدین خرم کے بارے میں کہا کہ سر نے ہماری تمام پریشانیوں کو دور کیا اور ہمارے اند ر جو خوف تھا وہ بھی انہوں نے دور کیا۔اس موقع پر اولاد حسین اسلامک اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری جاوید احمد صاحب نے گارجین حضرات سے کہا کہ آپ اپنے حصے كا ایک مٹھی اناج چاول اور آ ٹا نکال دیں اور ایک ماہ با د خود خرید لیں اور وہ رقم اپنے بچوں پر خر چ کریں۔اس مبارک موقع پر کانفرنس ہال گارجین اور طالب علموں سے بھرے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر منہاج الدین خرم نے سبھوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عروج2018 سے اسی مقصد سے شروع کیا گیا تھا کہ مسلم بچے اور بچیوں کو میڈیکل انٹرینس کے لئے تیار کرایا جا سکے- اور آج رزلٹس آپ کے سامنے ہیں ۔ گزشتہ سال ١٥ نے امسال ٢٢ نے کامیابی حاصل کی ہی۔ آیندہ سال ہم اور بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ کچھ بچے ایک مارکس سے بھی گورنمنٹ کالج حاصل کرنے میں چونکے ہیں ۔ کسی کو بھی ہمت نہیں ہارنی ہے کوشش جاری رکھنی ہے۔ کامیابی ضرور ملے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *