
ہندوستان میں مہنگائی ۱۲؍ماہ کی کم ترین سطح پر
دسمبر میں خوردہ مہنگائی ۵ء۷۲؍فیصد پر آگئی
ملک میں خوردہ افراط زر (سی پی آئی) میں مسلسل تیسرے مہینے کمی دیکھی گئی ہے۔ دسمبر کے مہینے میں خوردہ افراط زر (سی پی آئی) کم ہوکر ۵ء۷۲؍ فیصد پر آ گیا ہے۔ یہ 12 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ نومبر کے مہینے میں خوردہ افراط زر (سی پی آئی)۵ء۸۸؍ فیصد رہا۔ جبکہ اکتوبر 2022 میں خوردہ افراط زر ۶ء۷۷؍فیصد تھا۔ اگرچہ یہ دسمبر 2021 سے زیادہ ہے جب خوردہ افراط زر کی شرح ۵ء۶۶؍فیصد تھی۔
سبزیوں کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی کم ہوئی۔
اشیائے خوردونوش بالخصوص سبزیوں کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ غذائی اشیاء کی مہنگائی نومبرمیں ۴ء۶۷؍ فیصد سے کم ہو کر ۴ء۱۹؍ فیصد رہ گئی۔
سی پی آئی کیا ہے؟
دنیا بھر میں بہت سی معیشتیں WPI (تھوک قیمت انڈیکس) کو افراط زر کی پیمائش کے لیے اپنی بنیاد سمجھتی ہیں۔ ہندوستان میں ایسا نہیں ہوتا۔ ہمارے ملک میں ڈبلیو پی آئی کے ساتھ ساتھ سی پی آئی کو بھی مہنگائی کو چیک کرنے کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔
خوردہ افراط زر کی شرح کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟
خام تیل، اجناس کی قیمتیں، پیداواری لاگت کے علاوہ اور بھی بہت سے عوامل ہیں جو خوردہ افراط زر کی شرح کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریباً 299 اشیاء ایسی ہیں جن کی قیمتوں کی بنیاد پر خوردہ افراط زر کی شرح طے کی جاتی ہے۔