
ملعونہ نپور شرما پر دہلی پولس مہربان
دھمکیاں ملنے کے بہانے اسلحہ لائسنس جاری کردی
نئی دہلی : آپ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعونہ نپور شرما کو گرفتار کیا جانا چاہیے تھا لیکن دہلی پولس نے نپور کو گرفتار کرنے کی بجائے اسے اسلحہ لائسنس جاری کردیا۔پولس نے لائسنس جاری کرنے کےپیچھے یہ بہانہ بتایا ہے کہ نپورشرما کو دھمکیاں مل رہی ہیں اسلئے اسے لائسنس جاری کیاگیا۔ آج تک ایسا ایک ملزم نہیں پکڑا گیا جس نےنپور شرما کو دھمکی دی ہو۔ ملحوظ رہے کہ نپورشرما کے سبب ہندوستان کو کافی ندامت کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ جب عرب ممالک میں نپور شرما کے خلاف زبردست مہم چلائی گئی تھی۔ نوپور شرما کے خلاف کئی مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ عرب ممالک میں نوپور شرما کے خلاف تحریک چلائے جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی قومی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ نوپور کی حمایت کرنے اور قابل اعتراض بیان دینے والے دہلی یونٹ کے میڈیا سربراہ نوین کمار جندل کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔دنیا میں مچی ہنگامہ آرائی کے بعد بی جے پی نے ایک طرح سے دونوں لیڈروں کے بیانات سے کنارہ کشی کرتے ہوئے بیان جاری کیا اور کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہب کے عبادت گزار لوگوں کی توہین قبول نہیں کرتی۔ بی جے پی سے معطلی کے بعد نوپور شرما نے غیر مشروط طور پر اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔ اس کا کہنا تھا تھا کہ اس کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔