نو منتخب گرام پنچایت رکن پنکج پاٹل کا اعزاز ۔

جلگاؤں: کنورکھیڑا تعلقہ ضلع جلگاؤں گرام پنچایت میں بحیثیت رکن منتخب ہونے پرشری پرمود پاٹل کا ان کے حلقہ احباب نے استقبال کیا اس موقع پر  سماجی کارکن اراجیش گوئل، این سی پی ٹیچر سیل کے جلگاؤں کارپوریشن سیکریٹری مشتاق بہشتی موظف صدر مدرس عقیل خان بیاولی موجود تھے واضع رہے کہ گرام پنچایت انتخابات میں این سی پی کا پینل ٨میں سے٦ کی بڑھت سے کامیاب ہوا‌‌ اس کامیابی میں شری پاٹل کا شیر کا حصہ ہے انہی کی حکمت عملی سے پینل نے کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر موصوف نے کہاکہ عوام نے جس بھروسہ و اعتماد کے ساتھ ہمیں کامیاب بنایاہے ہم عوام کی فلاح کے لئے ہر طرح کے کام کرنے کی کوشش کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *