مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

انڈیکس ۳۰۳؍پوائنٹس چڑھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۷؍پر بند، نفٹی بھی ۹۸؍پوائنٹ چڑھا

تین دن کی کمی کے بعد آج ہفتہ کے آخر ی دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کچھ سنبھلا ۔بامبے اسٹاک ایکس چینج انڈیکس ۳۰۳؍ پوائنٹس چڑ
ھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۱؍پر بند، نفٹی بھی ۹۸؍پوائنٹ کی چھلانگ لگا ر کر ۱۷؍ہزار ۹۵۶؍پر پہنچا۔  سینسیکس کے ۳۰؍سے ۲۰؍ اسٹاک میں اضافہ ہوا۔ ایک ہی وقت میں، صرف 10 اسٹاک میں کمی دیکھی گئی۔آئی ٹی کمپنی وپر

و لمیٹڈ نے اکتوبر-دسمبر سہ ماہی کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس کے مطابق اکتوبر-دسمبر سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی منافع 2695 کروڑ روپے سے بڑھ کر 3050 کروڑ روپے ہو گیا۔ سہ ماہی بنیادوں پر مجموعی آمدنی 22540 کروڑ روپے بڑھ کر 23230 کروڑ روپے ہوگئی۔ کمپنی نے 1 روپے فی حصص کے ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔یہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کیلئے بہت خراب رہا۔ بی ایس ای ہفتہ کی شروعات پر ۶۰؍ہزار ۷۴۷؍پر تھااور نفٹی ۱۸؍ہزار کے اوپر تھالیکن ہفتہ ختم ہونے پر نفٹی ۱۸؍ہزار سے نیچے پر بند ہوا جبکہ بی ایس ای کو بھی تقریباً ۵۰۰؍سے زیادہ پوائنٹ نیچے پہنچا۔ اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل قریب میں بھی سدھرنے کی زیادہ امید نہیں ہے ۔ بلکہ اصل حالات تو اس سے بھی زیادہ خراب ہیں کیونکہ ’مڈ کیپ‘ اور ’اسمال کیپ‘ کے شیئر بہت گرے ہوئےہیں۔ چونکہ بامبے اسٹاک ایکس چینج اور نفٹی میں جو کمپنیاں شامل ہیں ان میں اتنی زیادہ مندی دکھائی نہیں دے رہی ہے اسلئے نفٹی پھر بھی ۱۸؍ہزار کےآس پاس نظر آرہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *