‘کرپٹو کرنسی جوئے کے سوا کچھ نہیں:: آر بی آئی گورنر

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو کرپٹو کرنسیوں پر مکمل پابندی لگانے کی اپنی اپیل کو کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو جوئے کے سوا کچھ نہیں ہے اور اس کی نام نہاد قیمت محض ایک دھوکہ ہے۔ آر بی آئی نے حال ہی میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی (سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی) کو ’ای-روپے‘ کی شکل میں متعارف کرایا ہے تاکہ کرپٹو کرنسیوں پر لگام لگائی جا سکے اور دیگر مرکزی بینکوں پر برتری حاصل کی جا سکے۔
شکتی کانت داس نے جمعہ کو یہاں میڈیا ہاؤس کے ایک پروگرام میں کہا کہ کرپٹو کرنسی کے حامی اسے اثاثہ یا مالیاتی مصنوعات کہتے ہیں لیکن اس کی کوئی موروثی قدر نہیں ہے۔ ایک ‘ٹیولپ’ بھی نہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلی صدی کے آغاز میں ٹیولپ پھول کی مانگ بہت بڑھ گئی تھی اور اس کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی تھی۔ لوگ کسی بھی قیمت پر ٹیولپس حاصل کرنا چاہتے تھے۔
گورنر نے کہا ’’ہر اثاثہ، ہر مالیاتی پروڈکٹ کی کوئی نہ کوئی بنیادی قیمت ہونی چاہیے لیکن کرپٹو کے معاملے میں کوئی موروثی قدر نہیں ہے۔ یہاں تک کہ ایک ٹیولپ بھی نہیں اور کرپٹو کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ محض ایک دھوکہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسے بہت واضح طور پر کہیں تو یہ ایک جوا ہے۔
آر بی آئی کے گورنر نے اصرار کیا کہ ہم اپنے ملک میں جوئے کی اجازت نہیں دیتے اور اگر آپ جوئے کی اجازت دینا چاہتے ہیں تو پھر اسے جوا ہی سمجھیں اور جوئے کے اصول بھی طے کریں لیکن کرپٹو مالیاتی مصنوعات نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *