بی جےپی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھولا

بی جےپی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے پچھلے ماہ چنئی ائیرپورٹ پر طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا تھا ۔ طیارے کے قوانین کے مطابق بلاوجہ ہنگامی دروازہ کھولنا جرم ہے کیونکہ اس سے بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ۔ائیرلائنس نے اس واقعہ میں تیجسوی سوریہ کی شناخت چھپانے کی بھرپور کوشش کی ۔
انڈیگو نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایک مسافر 10 دسمبر 2022 کو فلائٹ نمبر 6E-7339 میں چنئی سے تروچیراپلی جا رہا تھا اور فلائٹ میں سوار ہوتے وقت اس نے غلطی سے ایمرجنسی دروازہ کھول دیا۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا، ’’مسافر نے فوری طور پر اپنے کیے پر معافی مانگی۔ واقعہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق درج کیا گیا اور طیارے کی لازمی انجینئرنگ جانچ کی گئی جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔
پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع طریقہ کار کے مطابق دی گئی تھی اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا تھا۔ فی الحال ڈی جی ایس اے نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اب یہ بات کھل کر سامنے آرہی ہے کہ مذکورہ مسافر بی جےپی کا رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ تھااور اسی لئے ائیر لائنس کمپنی مسافر کی شناخت چھپار ہی ہے ۔ ایسے معاملات میں عام طو رپر یہ حرکت کرنے والے کو سزا ملتی ہے لیکن تیجسوی سوریہ کے خلاف کچھ نہیں ہوا۔ ۔ اس کے بارے میں کانگریس نے دعویٰ کیا کہ جس شخص نے یہ دروازہ کھولا وہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا ہے۔
کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے منگل 17 جنوری کو ٹویٹ کیا، “بی جے پی کے وی آئی پی بگڑیل ہو گئے ہیں۔ آپ کو ایئر لائن سے شکایت کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟ کیا یہ بی جے پی کے لیے مثالی ہے؟ کیا اس نے مسافروں کی حفاظت سے سمجھوتہ کیا؟ آپ بی جے پی کے وی آئی پی سے سوال نہیں کر سکتے؟‘‘
اسدالدین اویسی نے بھی ٹویٹ کیا، “ٹھیک ہے اگر آپ کا کوئی اور نام ہے تو یہ ہونا ہی ہے (کہ نام چھپایا جائے)۔ اگر نام عبدل ہے تو آسمان کی حد ہے۔ براہ کرم ہمیشہ اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *