Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اردن نے اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا

by | Jan 18, 2023

اردن نے اعلان کیا کہ وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے سفیر کو طلب کیا گیا اور صیہونی حکومت کو سخت الفاظ میں احتجاجی نوٹ دیا گیا۔اردن کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے تل ابیب میں عمان کے سفیر کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد اردن نے اسرائیلی سفیر کو طلب کیا۔
عبرانی ذرائع نے منگل کی شام اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی پولیس نے اردنی سفیر کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا کیونکہ ان کے پاس داخلے کا اجازت نامہ اور پیشگی اجازت نہیں تھی۔
اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سنان المجالی نے ایک بیان میں بتایا کہ سخت احتجاجی نوٹ تل ابیب کے سفیر کو پہنچایا گیا ہے تاکہ اسے جتنی جلدی ممکن ہو صیہونی حکومت کی کابینہ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔اردن کی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق امان نے ان تمام اقدامات کی مذمت کی ہے جن کا مقصد مسجد الاقصیٰ کے امور میں مداخلت کرنا ہے اور ساتھ اس بات پر زور دینا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے امور کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے امور کی ذمہ داری اردن کی وزارت اوقاف کی ہے اور مسجد الاقصیٰ میں صرف اردن کو تمام امور کا انتظام کرنے کی اجازت ہے۔
ملحوظ رہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں ہر یہ پابندیاں اسی ماہ کے شروع میں عائد کی ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے یہ اقدام اقوام متحدہ کی اس قرار داد کے بعد سامنے آیا ہے ۔ جس میں اقوام متحدہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے بارے میں بین الاقوامی قانون کی روشنی میں رائے طلب کی ہے۔اس کے رد عمل میں اسرائیل نے فلسطینیوں پر کئی پابندیاں لگادی ہیں۔ ان میں فنانشل پابندیاں بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...