Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جوشی مٹھ: اربوں روپے کا ہیرے جواہرات کا خزانہ خطرہ میں

by | Jan 18, 2023

اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کے خوفناک معاملوں کے درمیان گھروں اور سڑکوں کا شگاف دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔
سینکڑوں لوگ بے گھر ہو کر پناہ گزیں کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں، خطرہ صرف لوگوں کے آشیانے پر ہی نہیں بلکہ ہندوؤں کے اہم تیرتھ استھان اور مندر کے اربوں کے خزانے پر بھی منڈلا رہا ہے، اس خزانہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اب متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔عقیدت مند بدری ناتھ کو زیور، ہیرے جواہرات، سونا چاندی، نقدی اور دیگر سامان بھینٹ چڑھاتے ہیں۔ جب بدری ناتھ کے دروازے بند ہوتے ہیں تو یہ سامان جوشی مٹھ لا کر نرسنھ مندر واقع کمیٹی کے ہیڈکوارٹر کے خزانہ میں جمع کرا دیا جاتا ہے، دروازہ کھلنے پر یہ خزانہ پھر سے بدری ناتھ منتقل کیا جاتا ہے۔
بدری ناتھ کے خزانے میں کروڑوں روپے کی نقدی کے علاوہ 30 کوئنٹل چاندی، 45 کلو سے زیادہ سونا اور کئی بیش قیمت زیورات شامل ہیں۔فی الحال بدری نارتھ کے سرمائی پوجا والے مقام میں یہ سب پوری طرح محفوظ ہے، لیکن زمیں دھنسنے کا خطرہ اب بھی برقرار ہے، جس کے لیے مندر کمیٹی کروڑوں روپے کے خزانہ کو محفوظ رکھنے کے لیے متبادل انتظام کر رہی ہے۔واضح رہے کہ جوشی مٹھ جسے جیوتیرمٹھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی ضلع چمولی میں ہے، یہ شہر 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر واقع ہے۔ جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے اور مکانات کے دھنسنے کی وجوہات واضح نہیں ہیں تاہم علاقہ مکینوں نے نزدیکی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے سڑکوں اور ٹنلز کی تعمیر کو اس کی بڑی وجہ قرارا دیا ہے، دوسری جانب ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ خطہ زلزلوں کا شکار ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...