Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

عرب مسجد میں قوتِ سماعت، بصارت اور گویائی سے محروم طلبہ کا مظاہرۂ فن

by | Jan 19, 2023

عرب مسجد میںجامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم (پونے )میںزیرتعلیم قوتِ سماعت ،بصارت اورگویائی سےمحروم طلبہ کے مظاہرہ ٔ فن کودیکھ کر مصلیان عش عش کراٹھے ۔آج دو الگ مقام پریہ اپنی صلاحیت کامظاہرہ کریں گے۔بصارت سے محروم حافظ محمدریحان ، عالمیت کا کورس کرنے والے محمداورقوت ِگویائی سے محروم ابوذر کوایک ساتھ عرب مسجد میںدیکھاجاسکتا ہے۔نابینا افراد ،قوتِ سماعت سے اوربصارت سے محروم لوگوں کوعام طور پرمعاشرے میں مجبورسمجھاجاتا ہے اوراہل خانہ کابھی یہی خیال ہوتا ہے لیکن جب یہ اپنی خداداد صلاحیت کا اظہار کرتے ہیں تو دیکھنےاورسننے والا عش عش کر اٹھتا ہے۔ سنیچر کو بعد نماز ظہر کچھ ایسا ہی منظر سانکلی اسٹریٹ کی عرب مسجد میں تھا جب نا بینا حافظ ،عالم اورگونگے طالب علم نے قرآن حکیم اور احادیث مبارکہ’ سناکر‘ مصلیان کوحیرت زدہ کردیا ۔مصلیان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بینائی سے محروم حافظ محمدریحان (مالیگاؤں) ’بریل‘ قرآن کریم کے نسخے پر انگلیاں رکھ کرمع آیت نمبر تلاوت کررہے ہیں ،اسی طرح نابینا طالب علم محمد (پالن پوری )جو مشکوٰۃ پڑھ رہے ہیں ، احادیث مبارکہ مع عربی عبارت اور ترجمہ سنارہے ہیں، ابوذر (امراؤتی) نام کے گونگے طالب علم کی یہ کیفیت تھی کہ جب سورۂ کوثر پڑھ کربتائی گئی تووہ ہاتھ اور انگلیوں کےاشارے سے اپنے انداز میں پڑھنے لگے۔
یہ معذور طلبہ پونے میں انوارِ ہدایت ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلائے جانے والے جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم میں دینی اورویژن اسکول میںعصری علوم حاصل کررہے ہیں۔ان طلبہ کی صلاحیت دیکھ کرکئی مصلیان نے معانقہ کیا اوراپنی جانب سے نذرانہ بھی پیش کیا ۔
معذور طلبہ کی تعلیم کا نظم اوران کی تلاش
جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم کے ذمہ دار مفتی رئیس احمد اشاعتی جو طلبہ کے ہمراہ موجود تھے، نے استفسار کرنے پر بتایاکہ ’’انہوں نے اپنے استاذ مولانا مزمل سے معلومات حاصل کی ا ورادارۂ دینیات سےاستفادہ کرتے ہوئے ۲۰۱۳ء میںجامعہ کی داغ بیل ڈالی ۔ اب تک ۱۲؍ طلبہ حافظ ہوچکے ہیں اورعالمیت کرنے والے۴؍ طلبہ کا پہلا بیچ آئندہ سال سند ِفراغت حاصل کرے گا۔جامعہ میں ناظرہ، عالمیت ،حفظ ،تجوید وقرأت اورشعبۂ ائمہ میں ۱۵؍ ریاستوں کے ۱۵۰؍ طلبہ زیرتعلیم ہیں ،اس میں ۲۵؍ طالبات ہیں، ان کی تعلیم کے لئے عالمات کانظم کیاگیا ہے۔‘‘
مفتی رئیس احمدکے مطابق ’’ ان طلبہ کی تلاش اور والدین کو اطمینان دلانا کافی مشکل مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اولادخواہ کیسی ہو کوئی ماں باپ اسے جداکرناگوارا نہیں کرتے ،لیکن آہستہ آہستہ یہ مرحلہ طے ہوتا گیا ۔ان طلبہ کی صلاحیت کےاظہار کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگ ایسے طلبہ کوجامعہ  میںلائیں تاکہ وہ بھی حصولِ علم کے ساتھ اپنی صلاحیت کا اظہار کرسکیں۔طلبہ کی تعلیم بالکل مفت ہے۔ عصری تعلیم کی ترتیب اس طرح سے ہے کہ صبح سوا ۷؍ بجے سے سوا ۱۰؍ بجے تک مدرسہ میںتعلیم ہوتی ہے پھرڈیڑھ بجے تک اسکول کی تعلیم ہوتی ہے۔طلبہ کواسکول میں ۸؍سمت والی مخصوص طرز کی سلیٹ دی جاتی ہے ، اس کی مدد سے یہ ریاضی کا علم سیکھتے ہیں،انہیں کمپیوٹر بھی سکھایا جاتا ہے مگر اس میں ماؤز نہیں ہوتا صرف کی بورڈ کی مدد سے چلاتے ہیں۔ ایس ایس سی ،ایچ ایس سی اور گریجویشن کروانے کا بھی نظم ہے مگرطلبہ کی رہائش مدرسے میں ہی ہوتی ہے۔‘‘ مفتی رئیس احمد اشاعتی یہ کہتے ہوئے جذباتی ہو گئے کہ ان کی تعلیم وتربیت امت کی ذمہ داری ہے ، اگر ہم توجہ نہیںدیں گے توکون دیگا۔ ایسے طلبہ کی نشاندہی کریںاورادارہ تک لانے کا ذریعہ بنیں ۔‘‘ اس موقع پرعرب مسجد کے امام مولانا امیر عالم قاسمی ، ٹرسٹیان نثار پٹیل اور بڑی تعداد میں مصلیان موجود تھے۔ معذور طلبہ نے آج ظہر بعدگلشن کالونی ورسوااورمغرب بعد پاکیزہ مسجد میںاپنے فن اور صلاحیت کامظاہرہ کریں گے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...