دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال کو شرابی کار ڈرائیور نے 15 میٹر تک گھسیٹا۔ یہ واقعہ بدھ کی رات دیر گئے ایمس اسپتال کے قریب پیش آیا، جب سواتی دہلی کی سڑکوں پرحالات کا جائزہ لینے کیلئے نکلی تھیں۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم ہریش چندر کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس واقعے کے بارے میں سواتی نے کہا کہ انجلی جیسا حادثہ ان کے ساتھ ہونے والا تھا۔ صرف بھگوان نے انہیں بچایا۔
سواتی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جب وہ دہلی کی سڑکوں پر خواتین کی حفاظت کی صورتحال کا جائزہ لے رہی تھیں تو ایک نشے میں دھت کار ڈرائیور ان کے قریب آیا اور اسے اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی ضد کی۔ سواتی نے انکار کیا تو وہ گاڑی لے کر آگے بڑھ گیا لیکن 10 منٹ بعد دوبارہ یو ٹرن لیا اور ساتھ ساتھ گاڑی چلانے لگا۔
اس کے بعد اس نے ان سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، فحش اشارے کرنے لگے۔ سواتی اسے پکڑنے آگے بڑھی تو اس نے گاڑی کے شیشے چڑھا دئیے۔ اس دوران سواتی کا ہاتھ شیشے میں پھنس گیا تاہم ملزم باز نہ آیا۔ وہ سواتی کو تقریباً 15 میٹر تک گھسیٹتے رہے۔سواتی نے کہا کہ میری ٹیم کے لوگ کچھ فاصلے پر میرا انتظار کر رہے تھے۔ ٹیم کے ایک رکن نے جب مجھے گاڑی سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا تو وہ زور سے چلایا۔ اس کی آواز سن کر ملزم مجھے چھوڑ گیا۔ اگر وہ مجھے نہ چھوڑتا تو میرے ساتھ بھی وہی ہوتا جو انجلی کے ساتھ ہوا تھا۔دہلی کے قانون پر سوال اٹھاتے ہوئے سواتی نے کہا کہ اوپر والے نے میری جان بچائی ہے۔ خواتین کمیشن کی چیئرپرسن دہلی میں محفوظ نہیں ہیں تو عام لوگوں کا کیا ہوگا؟
جنوبی دہلی کے ڈی سی پی چندن سنگھ نے اس معاملے میں کہا کہ سواتی نے اس واقعہ کی شکایت حوز خاص پولیس اسٹیشن میں کی تھی۔ جب معاملے کی جانچ کی گئی تو ملزم کی شناخت 47 سالہ ہریش چندر کے طور پر ہوئی۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...