جلگاوَں ( عقیل خان بیاولی) : اقرإ ایجوکیشن سوسایٹی جلگاوں کے زیر انصرام اقرإ اردو ہایَ اسکول تونڈاپور جامنیر میں بروز سنیچر ٢١ جنوری کو معاون معلّم ناصر خان صفدر خان سر کی زیر قیادت جماعت ہشتم تا دہم پر مبنی طلبہ میں رنگ بھرو مقابلے کا انعقاد کیا گیا اس انفرادی نوعیّت کی سرگرمی میں طلبہ نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصّہ لیا اور دی گیَ ڈراینگ میں بڑے ہی انہماک کے ساتھ اپنی شمولیت درج کی مقابلے میں شریک طلبہ کو اوّل ، دوّم و سوّم مقام حاصل کر نے پر انعامات سے نوازہ جاےَ گا اسکول ہٰذا کی اس رنگا رنگ سرگرمی کے انعقاد پر صدر سوسایٹی عبدالکریم سالار نے دلی مبارکباد دی موصوف نے شریک طلبہ کو انعام و اسنادکا اعلان کیا واضح رہے کہ اس تعلیمی ادارہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر معاون و فنّی سرگرمیوں کے انعقاد پر خصوصی توجّہ دی جاتی ہے تا کہ طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو فروغ مل سکے ۔۔سرگرمی کی انعقاد پر سرپرست حضرات و سوسایٹی کے تمام ہی ذمّہ داران نے ناصر خان سر و صدر مدرّس محمّد ایّوب کو اپنی دلی مبارک باد دی و مستقبل کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔۔۔