چین کی بڑھتی ہوئی مانگ سے خام تیل میں اچھال

نئی دہلی : اس سال خام تیل کے سب سے بڑے درآمد کنندہ چین میں اقتصادی بحالی کے امکانات کے باعث اس ہفتے بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج برینٹ کروڈ کی قیمت ۸۷؍ ڈالر فی بیرل سے اوپر تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت ۸۱؍ڈالر فی بیرل تھی۔ برینٹ گزشتہ ہفتہ ۲؍اعشاریہ ۸؍ فیصد چڑھ گیا، جبکہ امریکی بینچ مارک میں ۱؍اعشاریہ ۸؍ فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کووڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد چین میں سفر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ملک کی ۱۵؍ بڑی کاؤنٹیز میں ایک سال پہلے کے مقابلے اس ماہ اب تک سڑکوں کی ٹریفک میں ۲۲؍فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اے این زیڈ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور گروپ آف سیون کا اتحاد ۵؍ فروری سے روسی ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتوں کو محدود کر دے گا، اس کے علاوہ دسمبر سے روسی خام تیل کی قیمتوں کی حد اور یورپی یونین روسی خام تیل کی قیمتوں کو محدود کرے گی۔ درآمدات پرپابندی ہو گی۔ حکومت نے کمپنیوں سے قیمتیں کم کرنے کی درخواست کی۔
مرکزی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اتوار کو تیل کمپنیوں سے کہا کہ اگر تیل کی بین الاقوامی قیمتیں کنٹرول میں ہیں اور کمپنیوں نے انڈر ریکوری روک دی ہے تو ہندوستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا میں تیل کمپنیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر تیل کی بین الاقوامی قیمتیں کنٹرول میں ہیں اور ان کی کمپنیوں کی انڈر ریکوری رک گئی ہے تو ہندوستان میں بھی تیل کی قیمتیں کم کریں۔
ملک کی سرکاری تیل کمپنیوں انڈین آئل کارپوریشن  ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ نے ۱۵؍ماہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے۔ اب تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں، نقصان کی تلافی کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *