Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بینگ ڈوگرا میں ۷/ فروری کو منعقد ہونے والی سرکار مدینہ کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر

by | Jan 23, 2023

کانفرنس کا مقصد حیات رسولؐ سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا اور ملت میں باہمی اتحادپیدا کرنا ہے: بابا منصور القادری
کشن گنج 22/جنوری:  ٹھاکرگنج بلاک کے ماتحت دودھ اونٹی پنچایت کے بینگ ڈوگرا گاؤں میں ۷/ فروری ۳۲۰۲ء؁ کو ایک روزہ عظیم الشان ”سرکار مدینہ کانفرنس“ کا انعقاد ہونا طے پایا ہے جس کا اہتمام مولانا منصور القادری رضوی المعروف بابا منصور القادری کر رہے ہیں، کانفرنس کی صدارت بابائے قوم و ملت مولانا محمد شمیم اختر رضوی ناظم اعلیٰ دارالعلوم امام احمد رضا فرمائیں گے۔ مقرر خصوصی کے طور پر مولانا شاہ پیرزادہ مفتی انجم رضا حقانی کی تشریف آوری متوقع ہے۔ ان کے علاوہ شاعر اسلام طاہر رضا رامپوری، محمد مزمل رضا مرادآبادی، ممتاز نیر، مولاناشعیب رضا، عبدالحلیم رضوی، منظور عالم رضوی بھی تشریف فرما ہوں گے۔ بابا منصور القادری نے بتایا کہ ان کے علاوہ قرب و جوار کے بہت سے علمائے کرام کانفرنس کی زینت بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس علاقے میں منفرد انداز کی کانفرنس رہے گی، جس کے لیے رضاکاروں میں جوش اور ولولہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ بابا منصور القادری ایک عامل اور صوفی ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں، اہل علاقہ جن کی دینی و ملی خدمات کے معترف ہیں۔ ان کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر ہے اور اہل علاقہ میں خوشی کا ماحول نظر آرہا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...