امریکہ میں ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلز ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے نئی ملازمت کی تلاش میں  

نئی دہلی :گوگل، مائیکروسافٹ اور ایمیزون جیسی کمپنیوں میں برطرفی کی وجہ سے امریکہ میں ہزاروں ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلز اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیںاور اب ان کے سر پر سب سے بڑا خطرہ ان کے ویزہ کی میعاد ختم ہوجانے کا منڈلارہا ہے۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ لوگ اپنی ویزا کی میعاد ختم ہونے سے پہلے پہلے نئی ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر سے اب تک تقریباً دو لاکھ آئی ٹی ورکرز کو فارغ کیا جا چکا ہے، جن میں گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور ایمیزون جیسی کمپنیوں میں ریکارڈ تعداد شامل ہے۔
رپورٹ میں آئی ٹی انڈسٹری کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ہندوستانیوں میں ۳۰؍تا ۴۰؍فیصد آئی ٹی پروفیشنل ہیں، جو زیادہ تر ایچ ۔ون بی ویزوں پر ہیں۔ یہ غیر تارکین وطن ویزا ہے جو امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے۔ٹیک کمپنیاں ہندوستان اور چین جیسے ممالک سے ہر سال ہزاروں ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اس پر انحصار کرتی ہیں۔ ۔ ہندوستانی آئی ٹی پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد جو غیر تارکین وطن کے کام کے ویزا پر ہیں اب چونکہ ملازمت ختم ہوگئی ہے اسلئے ان ویزہ میں توسیع کا امکان بھی ختم ہوگیا ہے اسلئے وہ جلد سے جلد نئی ملازمت کی تلاش میں ہیںتاکہ وہ امریکہ میں ہی مقیم رہ سکیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ لوگ اب امریکہ میں رہنے کے لیے آپشنز تلاش کر رہے ہیں تاکہ مقررہ چند مہینوں میں نئی ملازمت حاصل کر سکیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایچ۔ ون بی ویزہ والوں کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے کیونکہ انہیں ۶۰؍دنوں کے اندر نئی نوکری تلاش کرنی ہوگی ورنہ ان کے پاس ہندوستان واپس جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *