ایمیزون نے’کارگو فلائٹ‘ سروس کاآغاز کیا

ایمیزون نے’کارگو فلائٹ‘ سروس کاآغاز کیا

نئی دہلی 
ایمیزون ایئر: ایمیزون نے کہا کہ یہ ہندوستان میں پہلی ای کامرس کمپنی ہے جس نے ایک ایئر کارگو نیٹ ورک فراہم کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایئر کیریئرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ایمیزون ائیر کارگو طیارے کا استعمال ایمیزون کے آرڈر کے سامان کو حیدرآباد، بنگلورو، دہلی اور ممبئی جیسے شہروں میں لے جانے کے لیے کرے گا۔
ایمیزون انڈیا نے پیر کو کہا کہ اس نے اپنے آرڈر کے سامان کی نقل و حمل کے نیٹ ورک کو بڑھانے اور صارفین کو تیز تر ترسیل فراہم کرنے کے لیے ہندوستان میں ایمیزون ایئر سروسز کا آغاز کیا ہے۔ ای کامرس کمپنی نے ایک ریلیز میں کہا کہ وہ بوئنگ طیاروں کی پوری کارگو صلاحیت کا استعمال کرے گی۔ جو کوئک جیٹ کارگو ایئر لائنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے چلائی جائے گی۔
ایمیزون ائیر کو ۲۰۱۶ء میں امریکہ میں شروع کیا گیا تھا اور یہ ایک ہوائی کارگو نیٹ ورک چلاتا ہے جس میں دنیا بھر میں 110 سے زیادہ طیارے اور 70 سے زیادہ مقامات شامل ہیں۔ “یہ ہمارے سیلرز اور ہمارے صارفین کے لیے ایک بہت اہم قدم ہے، ساتھ ہی ہوا بازی کی صنعت کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔
ایمیزون ایئر کے آغاز کے بعد سے، ای کامرس کمپنی نے ایئر لاجسٹک صلاحیتوں میں سیکڑوں ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور دنیا بھر میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ ایمیزون گلوبل ایئر کی نائب صدر سارہ روڈز نے کہا، “ہم ہندوستان میں ایمیزون ایئر شروع کرنے پر بہت خوش ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے بڑھتے ہوئے کسٹمر بیس کو بہترین انتخاب، کم قیمتوں اور تیز ترسیل کے ساتھ فراہم کر سکیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *