بینک میں سیف لاکر رکھنے والوں کو راحت  

نئی دہلی 

آر بی آئی نے بینکوں کو لاکرز رکھنے والے صارفین کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدہ کرنے کی آخری تاریخ ۳۱؍دسمبر ۲۰۲۳ء تک بڑھا دی اضافہ ہوگیا. اس کی وجہ یہ ہے کہ لاکر رکھنے والوں کی بڑی تعداد ابھی تک ایسا نہیں کر پائی ہے۔ اس سے پہلے یہ آخری تاریخ یکم جنوری ۲۰۲۳ء تھی۔
مرکزی بینک نے کہا، یہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ابھی تک نظر ثانی شدہ معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ بہت سے معاملات میں، بینکوں نے ابھی تک صارفین کو مقررہ تاریخ (یکم جنوری ) سے پہلے ایسا کرنے کی ضرورت کے بارے میں مطلع نہیں کیا ہے۔ آر بی آئی نے کہا، ۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء تک، بینکوں کو ہر لاکر ہولڈر کو مطلع کرنا ہوگا۔ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہو گا کہ ۵۰؍فیصد صارفین ۳۰؍جون ۲۰۲۳ء تک اور ۷۵؍فیصد صارفین ۳۰؍ستمبر ۲۰۲۳ء تک نظر ثانی شدہ معاہدے پر دستخط کریں۔
بینکوں کو اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے تمام اقدامات کرنے ہوں گے جیسے کہ اسٹامپ پیپر کی فراہمی، معاہدے کی الیکٹرانک تکمیل، ای-اسٹیمپنگ اور صارف کو معاہدے کی کاپی کی فراہمی۔ اس کے علاوہ جو لاکرز یکم جنوری 2023 تک عدم اتفاق کی وجہ سے بند ہیں، انہیں فوری طور پر چالو کیا جائے۔ نئے اصول کے تحت اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری براہ راست بینک پر ہوگی اور اسے صارف کو معاوضہ دینا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *