بجٹ سے عین پہلے چار دن تک بینک بند رہیں گے

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو عام بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ بجٹ سے ٹھیک پہلے بینک لگاتار چار دن بند رہیں گے۔ عام بجٹ سے قبل بینک ملازمین ہڑتال پر جا رہے ہیں۔ بینک یونین نے ۳۰؍جنوری اور ۳۱؍جنوری کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ بجٹ سے عین قبل بینک ملازمین ہڑتال پر جا رہے ہیں۔ اس سے ٹھیک پہلے ہفتہ اور اتوار کی وجہ سے بینک چھٹی ہوگی۔ یعنی عام بجٹ سے قبل بینک لگاتار چار دن بند رہیں گے۔
یہ خبر کروڑوں بینک صارفین کے لیے اہم ہے۔ بینک مسلسل چار دن بند رہیں گے۔ جنوری کے آخری ہفتے میں بینک کھاتہ داروں کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے۔ بینک ہڑتال اور دو دن کی ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے، آپ کو بینک سے نقد رقم نکالنے، اسے جمع کرنے، چیک کلیئرنس اور ڈرافٹ بنانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ بینکوں کا کہنا ہے کہ وہ اس سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
بینک کب تک بند رہے گا؟
سب سے پہلے ۲۶؍جنوری کو یوم جمہوریہ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ ۲۷؍جنوری کو بینک معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔۲۸؍جنوری کو مہینے کا چوتھا سنیچر ہے جس کی وجہ سے بینکوں میں چھٹی ہوگی۔ ۲۹؍ جنوری کو اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ بینک یونین نے ۳۰؍اور ۳۱؍جنوری کو ہڑتال کی کال دی ہے۔ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونین نے دو دن کے لیے تمام بینک یونینوں کی بینک ہڑتال کی کال دی ہے۔ بینک ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہڑتال کر رہے ہیں۔ ایسے میں بینکنگ خدمات متاثر ہوں گی۔
بینک یونین کا مطالبہ کیا ہے؟
آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کو لے کر حکومت سے کافی عرصے سے بات کر رہے ہیں، لیکن انہیں کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بینکنگ کا کام پانچ دن تک کیا جائے۔ پنشن کا جائزہ اپ ڈیٹ کیا جائے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ این پی ایس کو ختم کیا جائے۔ تنخواہوں میں اضافے کی باتیں کافی عرصے سے پھنسی ہوئی ہیں۔ بینکوں میں تمام خالی اسامیوں پر تقرریاں رک گئی ہیں ان پر تقرریاں کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *