
ماروتی سوزوکی کا منافع دوگنا: کمپنی نے دسمبر سہ ماہی میں۴؍لاکھ ۶۵؍ہزار گاڑیاں فروخت کیں
نئی دہلی : ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ماروتی سوزوکی) کے خالص منافع میں پچھلے 3 مہینوں میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے منگل کو اپنے دسمبر ۲۰۲۲ء کے تیسرے سہ ماہی نتائج جاری کیے۔
اس میں بتایا گیا کہ کمپنی نے اس سہ ماہی میں ۲؍ہزار ۳۵۱؍ کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ یہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی منافع ایک ہزار ۱۱؍کروڑ کے دوگنا ہے ۔
ماروتی نے سا۲۰۲۲ء میں کل فروخت کی بلند ترین سطح کو عبور کیا۔ کمپنی نے اس عرصے کے دوران ۱۹؍لاکھ ۴۰؍ہزرا ۰۶۷؍گاڑیاں فروخت کیں۔ ساتھ ہی برآمدات بھی ۲؍لاکھ ۶۳؍ہزار ۰۶۸؍ یونٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ اس عرصے کے دوران مجموعی پیداوار بھی ۲۵؍ ملین یونٹس کی ریکارڈ سطح پر رہی۔
کمپنی کے شیئر کی حالت
منگل کی سہ پہر کو بی ایس ای پر ماروتی سوزوکی کے حصص 2 فیصد سے زیادہ بڑھ کر ۸؍ہزار ۵۹۵؍ روپے پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ ایک سال کی مدت میں آٹو اسٹاک میں 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے ایک مہینے میں اسٹاک میں ۵؍فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی اپنی ’گرینڈ وٹارا‘ کی ۱۱؍ہزار گاڑیاں گاہکوں سے واپس منگوائی ہے
ممبئی ماروتی سوزوکی نے اپنی ’گرانڈ وٹارا‘ کی ۱۱؍ہزار گاڑیوں کو گاہکوں سے واپس منگوایا ہے۔ کمپنی نے کو کہا کہ کمپنی کے ایک یونٹ میں ۸؍اگست سے لے کر ۱۵؍نومبر کے درمیان تیار کی گئی گاڑیوں کے بارے میں خدشہ ہے کہ مستقبل میں ان یونٹس کے پچھلی سیٹ بیلٹ کے بریکٹ ڈھیلے ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کمپنی گاڑیوں کے مالکان کو بااختیار ڈیلر ورکشاپ میں لانے کے لیے مطلع کرے گی۔ وہاں متاثرہ حصے کو مفت تبدیل کیا جائے گا۔