Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

فیوچر گروپ (بِگ بازار) کے ایگزیکٹیو چیئر مین کشور بیانی نے استعفیٰ دیا

by | Jan 25, 2023

نئی دہلی : فیوچر ریٹیل(بِگ بازار) کے ایگزیکٹو چیئرمین اور ڈائریکٹر کشور بیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ قرض سے نبردآزما کمپنی نے اس کی جانکاری دی ہے۔ کمپنی نے مارکیٹس کو بھیجی گئی معلومات میں کہا ہے کہ کشور بیانی نے ایگزیکٹو چیئرمین اور ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جس کا اطلاق ۲۳؍فروری سے ہوگا ۔ کمپنی نے کہا ہے کہ آئی بی سی قوانین کے تحت کشور بیانی کے استعفیٰ پر قرض دہندگان کی کمیٹی غور کرے گی۔
استعفیٰ میں کشور بیانی نے لکھا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود انتظامیہ نے ریزولوشن پروفیشنل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔ جبکہ یہ کمپنی ہمیشہ سے میرا جنون رہی ہے۔ اور میں نے اس کی ترقی کے لیے پوری کوشش کی ہے، مجھے سچائی کو قبول کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔بیانی طویل عرصے سے ایمیزون کے ساتھ عدالتی معاملے میں الجھے ہوئے تھے۔ ایمیزون نے ریلائنس ریٹیل کو اپنے خوردہ کاروبار کی فروخت کو عدالت میں چیلنج کیا۔ جس کی وجہ سے یہ ڈیل پٹڑی سے اتر گئی۔ فی الحال، کمپنی قرض میں ہے اور اسے اپنے قرض دہندگان ۵؍ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کرنی ہے۔ فیوچر ریٹیل دیوالیہ پن کے عمل سے نبرد آزما ہے۔ عدالتی کیس کی وجہ سے کمپنی کے سرمایہ کاروں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اپریل ۲۰۱۸ء میں اسٹاک ۶۰۰؍کی سطح سے اوپر تھا ، فی الحال اسٹاک ایک پائی کا اسٹاک بن چکا ہے فی الحال اسٹاک میں ٹریڈنگ پر پابندی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...