Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جامع المدینہ فیضان علی مرتضیٰ جلگاؤں میں یوم جمہوریہ کی تقاریب ۔

by | Jan 26, 2023

جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) :دعوت اسلامی انڈیا کے زیر اہتمام قومی سطح پر جاری دینی و عصری تعلیمی شاخوں دارالمدینہ ،جامعتہ المدینہ میں قومی تہوار “یوم جمہوریہ” کا تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد کیا گیا جلگاؤں شاخ میں بھی اس موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد ناظم اعلیٰ حضرت مولانا شکیل مدنی کی قیادت میں عمل میں آیا اس موقع پر قومی پرچم کشائی کے ساتھ طلبہ و اساتذہ کرام نے قومی یکجہتی، جمہوریت جیسے عناوین پر اظہارِ خیال بھی کیا اس موقع پر ناظم اعلیٰ حضرت مولانا شکیل مدنی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ادارہ ہذا کی یہ اولین یوم  جمہوریہ کی تقریب ہے اس کے انعقاد کا قومی سطح پر ہمارا مقصد یہ ہے کہ طلبہ و طالبات نیز عوام الناس میں آئین ہند سے متعلق بیداری آۓ اور وہ اس پر عمل کی بھی پابند بنے اسی کے ساتھ ، وطن کی محبت، قوانین کی پاسداری اور اسلامی طرز عمل پر زندگی بسر کرنے قوم و ملک کی ترقی میں اپنا تعاون کرنے کی شرکاء کو تلقین کی اس موقع پر مولانا اویس مدنی، معین رضا،حافظ صدیق، مولانا عبدالرحیم امیر نے بھی اظہار خیال فرمایا کامیابی کے لئے جملہ عملہ نے محنت کی کثیر تعداد میں طلبہ شریک رہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...