ممبئی : یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ممبئی میں ہونے والی مفاہمت کی میٹنگ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد ۳۰؍اور ۳۱؍ جنوری کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو ملتوی کر دیا ہے۔ اس سے قبل کئی بینک یونینوں نے ۳۰؍اور ۳۱؍ جنوری کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
اس ہڑتال کی وجہ سے بینک لگاتار ۴؍دن یعنی ۲۸؍سے ۳۱؍ جنوری تک بند رہنے والے تھے۔ بینک ملازمیں ۳۰؍اور ۳۱؍جنوری کو ہڑتال کرنے والے تھے۔ دوسری جانب ۲۸؍ جنوری کو مہینے کا چوتھا ہفتہ اور 29 جنوری کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند ہیں۔
اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے بتایا تھا کہ بینک ملازمین کے ۵؍مطالبات ہیں۔ پہلے بینکنگ ورکنگ کلچر میں اصلاحات کریں، بینکنگ پنشن کو اپ ڈیٹ کریں، نیشنل پنشن سسٹم کو ختم کریں، تنخواہ پر نظر ثانی کریں اور تمام کیڈرز میں بھرتی کریں۔ ۳۱؍جنوری کو آئی بی اے کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔
آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم کے مطابق، انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) نے ۳۱؍جنوری کو یونینوں کے ساتھ میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعہ کو ہونے والی مفاہمتی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ۳۱؍ جنوری کو پانچ روزہ بینکنگ، پنشن کی اپ ڈیٹ اور پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے تین مشترکہ مسائل پر بات کی جائے گی۔