نئی دہلی
اگر آپ کا بینک یا نان بینکنگ فنانشل کارپوریشن آپ سے زیادہ چارج کررہے ہیںاور آپ کی بار بار شکایات کے بعد بھی اسے حل نہیں کرہےہیں، تو گھبرائیں نہیں۔ آپ براہ راست ریزرو بینک آف انڈیا سے شکایت کر سکتے ہیں۔ صارفین آربی آئی کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) پر بینکوں کے خلاف شکایت درج کراسکتےہیں۔
آر بی آئی نے کئی بار بینک صارفین کو پیغامات بھیجے ہیں کہ آر بی آئی انٹیگریٹڈ اومبڈسمین اسکیم کے تحت، صارفین https://images.rbi.org.in پر کسی بھی بینک یا این بی ایف سی کے خلاف شکایت درج کر سکتے ہیں۔ صارفین مزید معلومات کے لیے 14440 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔
بینک کے خلاف آن لائن شکایت درج کرنے کا طریقہ حسب ذیل ہے۔
اس کے لیے صارفین کو سب سے پہلے https://images.rbi.org.in پر جانا ہوگا اور File a Complaint لنک پر کلک کرنا ہوگا۔
’ کیپ چا‘ڈ درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد نام موبائیل نمبر کا اندراج کرنا ہوگا۔ آپ کو او ٹی پی ملے گا آپ کو وہی او ٹی پی داخل کرنا ہوگا۔ اس کے بعدڈراپ ڈاؤن سے شکایت کا نام، موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی، شکایت کا زمرہ جیسی معلومات داخل کریں۔ اس کے ساتھ اس ادارے کی معلومات بھی درج کریں جس کے بارے میں آپ شکایت کرنا چاہتے ہیں۔متعلقہ سوالات کی بنیاد پر ریڈیو بٹن منتخب کریں اور اگلا پر کلک کریں۔اب تصدیق کریں کہ آیا آپ نے ریگولیٹڈ ادارے کے پاس تحریری طور پر شکایت درج کرائی ہے یا نہیں۔تاریخ درج کریں اور اپنے آلے سے فائل اپ لوڈ کریں۔شکایت کی تفصیلات درج کریں جیسے رقم اور لین دین سے متعلق دیگر تفصیلات۔ اس کے لیے مناسب ریڈیو بٹن کا انتخاب کریں۔
اگر آپ کے پاس اپنے لین دین کو سپورٹ کرنے کے لیے کوئی دستاویز ہے تو براہ کرم اسے اپ لوڈ کریں۔جائزہ لیں اور جمع کرائیں پر کلک کریں۔آخر میں آپ پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔