حاجی پور 31/جنوری: آج مؤرخہ ۳۱/ جنوری بروز منگل مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں ویشالی (جو کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ سے 609 زمرے میں 573 پر گرانٹ کے لئے منظور شدہ ہے) میں ڈی ای او، ڈی پی او اور بی ای او اپنی ٹیم کے ساتھ پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق معائنہ کے لئے پہنچی، سب سے پہلے سبھی درسگاہ ،برآمدہ، اساتذہ کے آرام گاہ، دفتر اور زمین کی چوہدی کو باریکی سے فیتہ کے ذریعہ پیمائش کیا، پھر درجہ اور بچوں کا خصوصی معائنہ کیا، کتنے بچوں کا داخلہ ہیں اور حاضر کتنے ہیں اس کی تعداد کو دیکھا اور لکھا ، پڑھاتے ہوئے اساتذہ کرام کو دیکھا اور ان سے سوال و جواب کرکے بچوں کو اچھی طرح پڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا، کچھ بچوں سے سوال و جواب اور پڑھوا کر دیکھا، پھر زمین کے کاغذات کا باریکی سے معائنہ کیا، کتنا کٹھہ، ڈسمل ہے، کھاتہ، خسرہ سے ملان کیا، مالی کارگذاری، لگان، رسید کا بھی معائنہ کیا اور اصل کاغذ کا عکس بھی وصول کی، مدرسہ کب سے ملحق، کب سے تنخواہ مل رہی ہے اس کا منظوری لیٹر دیکھا، اور اس کا عکسی کاپی وصول کرلی، کرسی،ٹیبل، بینچ، بلیک بورڈ، مختلف زبانوں کی حروف تہجی کی تختی ،نقشہ بہار و ہندوستان ،میپ جو مختلف درسگاہوں میں آویزاں ہیں اسے بھی دیکھا اور اسے موجود پایا، پانی کا انتظام،بید الخلاء لڑکا لڑکی کا الگ ہے یا نہیں اسے بھی دیکھا اور لکھ لیا الغرض بہار سرکار کا ویبھاگیہ سنکلپ لیٹر نمبر 1090 مجریہ 29/نومبر 1980ء کے مطابق ہر چیز کو دیکھا اور اطمینان کا اظہار کیا ،ساتھ ہی ڈی پی او ویشالی نے سوال کیا کہ یہاں پی ایم پوشن (مڈڈے میل) چلتا ہے کہ نہیں،اس کی جانکاری لی، جب انہیں معلوم ہوا کہ ابھی یہاں نہیں چلتا ہے تو انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور اپنے آفیسر سے کہا کہ اس مدرسہ میں اسے جلد از جلد شروع کرواؤ، تقریباً ڈیرھ گھنٹے تک باریکی سے معائنہ چلتا رہا چونکہ ایک بجے کہیں دوسری جگہ میٹنگ میں شریک ہونا تھا اس لیے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رخصت ہوئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ بہار میں جو ملحقہ مدارس کے تعلق سے منفی خبریں گردش میں ہیں یہ مدرسہ اس زمرے میں نہیں ہے،اس موقع سے مدرسہ کے تمام ذمہ داران موجود تھے یہ اطلاع مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں ویشالی کے صدر مدرس مفتی توقیر عالم قاسمی نے دی ہے ۔