Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

*دعوت اسلامی ہند کی جانب سے یک روزہ عظیم الشان اجتماع فارغین کی دستاربندی*

by | Feb 4, 2023

ضلع جلگاؤں کے ٦ علماء کرام کی دستاربندی میں شمولیت۔
جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) 
          لوگوں کے عقائد و اعمال کے تحفظ اور ان کی رہنمائی کیلئے سنتوں بھرے اجتماعات ایک مفید اور موثر ذریعہ ہے ,اسی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر دعوت اسلامی انڈیا کے زیر اہتمام نور و نکہت سے لبریز یک روزہ  عظیم الشان اجتماع 5/ فروری بروز اتوار 2023 بمقام گونڈی دیونار ممبئ  میں منعقد ہونے جا رہا ہے , جس کی تیاریاں گزشتہ  3 ماہ سے شروع تھی- اس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور مشائخین عظام جلوہ بار ہوں گے , خوشی کی بات یہ ہے کہ اس اجتماع پاک میں ملک بھر کے  جامعات المدینہ سے فارغ ہونے والے 384علمائے کرام و مفتیان عظام کو فضیلت و افتاء کی اسناد سے نوازا جائے گا ضلع جلگاؤں کے لئے خوش آئند بات ہے کہ ان میں یہاں کے  کل ٦ فارغین ہیں جن کی اس روح پرور تقریب میں دستار بندی ہوگی ان کے اسم گرامی اس طرح ہیں محمد عابد مدنی بھوساول،محمد اسمعیل مدنی اڈاود، محمد نظام الدین مدنی جلگاؤں، محمد عمران مدنی جلگاؤں،سید شاھد مدنی راویر،محمد سلمان مدنی دھرن گاؤں  اسی کے ساتھ ختم بخاری شریف کا روح پرور عمل  بھی اسی اجتماع پاک میں منعقد کیا جائے گا اس اجتماع  میں مختلف اوقات میں الگ الگ حلقے منعقد ہوں گے جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات مثلا معاشی, معاملاتی,معاشرتی, ازدواجی اور خاندانی گوشوں کے حوالے سے  تربیتی بیانات بھی پیش کیے جائیں گے ,مزید وضوع , غسل ,نماز ,روزے اور روزمرہ کے شرعی مسائل پر بھی خصوصی بیانات کیے جائیں گے۔
    اجتماع میں شرکت کرنے والے حضرات کو ہر ممکنہ  سہولیات سہولیات فراہم کرنے کی  پوری کوشش  و منصوبہ بندی جاری ہے –
قارئین کرام سے  التجا ہے کہ اس اجتماع پاک میں اپنی اوراپنے دوست و احباب کی  شرکت کویقینی بناکر ڈھیروں ثواب کمائیں۔کی اپیل دعوت اسلامی ہند نے کی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...