Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

غیر ملکی سرمایہ کارہندوستانی مارکیٹ سے بہت تیزی سے پیسہ نکال رہےہیں

by | Feb 6, 2023

ممبئی : غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں(ایف پی آئی) نے جنوری میں ہندوستانی شیئر بازرا سے ۲۸؍ہزار کروڑ نکالے جو پچھلے سات مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے ہ نکالے جانے والی سب سے بڑی رقم ہے ۔غیر سرمایہ کار ۲۰۲۲ء کی شروعات سے ہی ہندوستانی مارکیٹ سے بہت تیزی سے پیسہ نکال رہے تھے لیکن دھیرے دھیرے یہ رجحان سست پڑتا چلا گیاتھا اور سال کے اختتام تک معاملہ پیسہ نکالنے کی بجائے پیسہ لگانے تک بات پہنچ چکی تھی ۔ دسمبر میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے ۱۱؍ہزار کروڑ اور نومبر میں ۳۶؍ہزار کروڑ وپے کی خالص سرمایہ کاری کی تھی لیکن جنوری میں معاملہ پھر سے اُلٹ گیا غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ۲۸؍ہزار کروڑ روپے نکال لئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، جیوجیت فائنانشل سروسز کے چیف انویسٹمنٹ اسٹریٹجسٹ وی کے وجے کمار نے کہا کہ ایف پی آئی ہندوستان میں فروخت کر رہے ہیں اور چین، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا جیسے سستے بازاروں میں خرید رہے ہیں، جہاں قیمتیں پرکشش ہیں۔
ہمانشو سریواستو، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر-منیجر ریسرچ، مارننگ اسٹار انڈیا، نے کہا کہ مرکزی بجٹ اور امریکی فیڈرل ریزرو میٹنگ سے پہلے، FPIs نے ہندوستانی ایکوئٹی کے حوالے سے محتاط رویہ اپنایا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی تیزی سے فروخت بھی بازار میں گراوٹ کا باعث بنی۔اس کے علاوہ اڈانی کے قرض دہندگان کے متاثر ہونے کے امکان سے بینکنگ اسٹاک متاثر ہوئے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...