ممبئی : پورے ہندوستان میں پیپسی فروخت کرنے والی پیپسی کولاکمپنی کی ہندوستانی فرینچائزی ’ورون بیوریجز‘ نے ۲۰۲۲ء کےاکتوبرتادسمبر سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے ۲۰۲۲ء کے اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی میں خالص منافع میں سال بہ سال ۱۵۰؍فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ مالی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء کےتیسرےسہ ماہی میں کمپنی نے ۸۱؍ کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا۔ پچھلے سال یعنی ۲۰۲۱ء میں اسی مدت میں کمپنی کو ۳۲؍کروڑ کا خالص منافع ہواتھا۔کمپنی کی آپریٹنگ آمدنی میںبھی اضافہ ہوا ہے ۔تیسرے سہ ماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے، کمپنی نے کہا ہے کہ کیلنڈر سال ۲۰۲۲ء میں، کمپنی کی آپریشنل آمدنی ۲۷ء۷؍ کے اضافے کے ساتھ ۲؍ہزار ۲۱۴؍کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ ۔
کمپنی کے بورڈ نے ۳۱ھدسمبر ۲۰۲۲ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے فی حصص ایک روپے کے حتمی منافع کا اعلان کیا ہے۔
مضبوط سہ ماہی نتائج نے کمپنی کے حصص کو فروغ دیا۔ پیر کو دوپہرپونے تین بجے ’ورون بیوریجز‘ اسٹاک کی قیمت ۶؍فیصد بڑھ گیا۔ پچھلے چھ مہینوں میں اسٹاک میں ۲۱؍فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی، گزشتہ ایک سال میں شیئر تقریباً ۹۵؍فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس اسٹاک نے ایک سال میں سرمایہ کاروں کی رقم تقریباً دوگنی کردی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔