Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد بھی نفرت کا کھیل

by | Feb 10, 2023

مشرف شمسی
سپریم کورٹ نے نفرت والے بیان پر سخت رخ اپنانے کے بعد بھی دلّی کے جنتر منتر پر دھرم سنسد کا بلایا جانا اور اس پروگرام میں صاف صاف ہندوؤں سے اسلحہ سے لیس ہونے کے لئے کہنا اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف کھلے عام استعمال کی بات کیئے جانے کے باوجود  اس پورے معاملے میں پولس خاموش تماشائی بنی رہی ہے ۔صرف دلّی کی دھرم سنسڈ میں ہی نہیں اس سے پہلے ممبئی میں لو جہاد اور دوسرے معاملے کو لیکر بھی باضابطہ جلوس نکالا گیا اور اس جلوس میں نفرت والے نعرے لگائے گئے ۔اس معاملے میں بھی پولس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔سپریم کورٹ اس نفرت والے بیان پر سخت سے سخت تر الفاظ میں پولس کی سرزنش کرتی رہی ہے اور اس سرزنش کا اثر بھی پولس پر  ہوتا دکھائی نہیں دیتا ہے ۔سپریم کورٹ اس نفرت والے بیان پر پولس کمشنر کے خلاف کارروائی بھی کرتی ہے تو بھی یہ نفرت کے پروگرام کم سے کم 2024 کے لوک سبھا چناؤ تک رکتے نظر نہیں آتے ہیں اور اس سال تو دس اہم ریاستوں میں  اسمبلیوں کے چناؤ ہونے جا  رہے ہیں ۔بی جے پی کے پاس چناؤ جیتنے کا ایک ہی کامیاب آزمودہ فارمولہ ہے وہ  مذہب کے نام پر سیاست ہے۔مذہب کے نام پر سیاست کامیاب تبھی ہوتی ہے جب ایک مذہب کو دوسرے مذہب کے خلاف نفرت پیدا کر کے اُکسایا  جاتا ہے  اور اس نفرت کے ذریعے بی جے پی اپنے حق میں ووٹ کی فصل کاٹتی رہی ہے۔   بی جے پی کا یہ فارمولہ کامیاب بھی رہا ہے ۔اب یہ نفرت کی سیاست اور تیز کیئے جانے کی اُمید ہے کیونکہ اڑانی کے معاملے میں وزیر اعظم مودی کا چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے ۔وزیر اعظم مودی ہنڈن برگ کے لگائے گئے الزام پر کوئی بھی جانچ کرانے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔یہاں تک کہ ماریشس کی شیل کمپنی جو نینانوے فیصدی سے زیادہ اپنا پیسہ اڑانی کی کمپنی میں لگاتا ہے جبکہ اڑانی کے پاس بھارت کے سارے اسٹریٹجک یعنی بندرگاہ، ایئرپورٹ اور اسلحہ بنانے کے کام ہیں ۔اسلئے سرکار کو اس کمپنی کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ آخر ماریشس کی اس شیل کمپنیوں میں کس کے پیسے ہیں۔بھارت کی مین سٹریم کی میڈیا مودی اور اڑانی کو بچانے کی پوری کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔واٹساپ یونیورسٹی میں جو کہانی پھیلائی جارہی ہے اسی کہانی کو مین سٹریم میڈیا بھی لوگوں کو بتا رہی ہے لیکن یو ٹیوب اور دوسرے سوشل میڈیا میں اڑانی کے اصل گھپلے کی کہانی پر بات ہو رہی ہے ۔یہاں تک کہ سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ملکی میڈیا میں ہینڈن برگ کی رپورٹ پر مختلف ممالک میں اڑانی کے خلاف کیا کاروائی ہو رہی ہے وہ سب بھارت کے لوگوں تک پہنچ رہا ہے ۔ہنڈین برگ رپورٹ کے بعد سے ہی مرکزی سرکار بوکھلا گئی ہے۔اس پورے معاملے میں سرکار کو نکلنے کا راستہ نظر نہیں آ رہا ہے ۔اس معاملے سے پہلے بہار کی سرکار نے ذات کی بنیاد بنا کر مردم شُماری شروع کی ہے ۔اس مردم شُماری کی وجہ سے بھی بی جے پی پریشان ہے کیونکہ اس سے یہ پتہ چلےگا کون ذات سرکاری عہدے پر اپنی آبادی سے زیادہ ہے اور کس ذات کے پاس زمین اور دولت زیادہ ہے۔اس پریشانی کو بی جے پی ابھی حل نہیں کر پائی تھی کہ رام چريتر مانس پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ۔رام چاریتر مانس پر جس طرح سے تنازعہ آگے بڑھتا جا رہا ہے اور اس تنازعہ کی کاٹ بی جے پی کے پاس صرف مذہبی لام بندی ہے یا یوں کہیں بی جے پی کو چناؤ جیتنے کے لئے ہمیشہ کی طرح ایک کارگر ہتھیار مذہب کی سیاست ہے اور اس سیاست کو کامیاب بنانے کے لئے سماج میں مسلمانوں کے خلاف ہیجان پیدا کرنا ہے ۔اسلئے بی بی سی کی ڈاکومنٹری آ جائے جس میں مودی کے فاسسٹ چہرہ کو دکھایا گیا ہے یا ہنڈین برگ کی رپورٹ آئے یا پھر رام چریٹر مانس کا تنازعہ یہ ساری باتیں بے اثر ثابت ہوگی جب پورے ملک میں ایک حکمت عملی کے تحت نفرت کا ماحول بنایا جائے گا ۔منہگائی اور ہے روزگاری کے معاملے سب اپنے آپ ختم ہوتے نظر آئین گے۔خاص کر اُن ریاستوں میں نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے جن ریاستوں میں بی جے پی کی سیٹیں کم ہونے کی امید ہیں۔بہار،مہاراشٹر اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں کھل کر نفرت کا ماحول بنائے  جائیں گے ۔سرکار سے یہ امید کرنی فضول ہے کہ وہ کسی بھی ریاست میں نفرت کے ماحول کو پنپنے سے روکیگی یا نفرت پھیلانے والے خلاف کسی طرح کی کارروائی کریگی۔ نفرت کے خلاف سپریم کورٹ اگر سخت احکامات جاری بھی کرتی ہے تو حالات کچھ کنٹرول میں آ سکتے ہیں۔ورنہ جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جائیں گے ہندوتوا طاقتیں ماحول کو گرم کرنے کا کوئی موقع نہیں گنوائیں گی اور اس ماحول کو اور گرم کرنے میں مین سٹریم میڈیا ساری حدیں پار کر جائیگی۔کیونکہ مین سٹریم میڈیا کو معلوم ہے کہ مودی جی کی سرکار خدا نخواستہ  تبدیل ہو گئی تو اُنکی بھی خیر نہیں ہے ۔حالانکہ جس طرح سے حزب اختلاف میں یک جُٹ نہیں ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ بی جے پی کو 2024 میں بھی شکست دینا ممکن نہیں ہے ۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...