Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چینی کمپنی ’علی بابا‘ نے ’پے ٹی ایم ‘ کے اپنے سارے شیئر فروخت کردئیے 

by | Feb 11, 2023

ممبئی :  چینی صنعت کار جیک ما کی کمپنی علی بابا نے ہفتہ کے آخری روز ’پے ٹی ایم‘کی پیرنٹ کمپنی ’ون کمیونی کیشن میں ۳ء۴؍ حصہ داری کے لیے بلاک ڈیل کی ہے۔ اس پیشرفت سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا نے اس بلاک ڈیل میں پے ٹی ایم میں اپنا پورا حصہ بیچ دیا ہے۔
اس فروخت کےساتھ علی بابا اب پے ٹی ایم میں حصہ دار نہیں رہا۔ اس سے پہلے کمپنی نے جنوری میں پے ٹی ایم میں اپنی ۶ء۲۶؍فیصد کی حصہ داری فروخت کی تھی اور اب باقی شیئر بھی بیچ دئیے۔ اس تازہ ترین ڈیل کے ساتھ ہی علی بابا کے ہندوستان سے نکلنے کا عمل تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ علی بابا نے اس سے قبل زوماٹو اور بگ باسکٹ میں اپنا حصہ فروخت کیا تھا۔ یہ خبر مارکیٹ کے لیے اچھی ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے ’پے ٹی ایم‘میں چینی حصص ختم ہو جائے گا۔
علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ جسے علی بابا بھی کہا جاتا ہے، ایک چینی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ای کامرس، ریٹیل، انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہے۔  کمپنی کلائنٹ ٹو کلائنٹ اور بزنس ٹو بزنس پورٹلز کے ساتھ ساتھ الیکٹرانکس کے ذریعے فروخت کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ادائیگی کی خدمات، شاپنگ سرچ انجن، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ خدمات۔ اس نے متعدد کاروباری شعبوں میں دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں کے شیئر خرید رکھےہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...