Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ہندوستانی بازار سے پیسے نکالنے کا سلسلہ جاری،فروری میں اب تک ۹؍ہزار ۶۰۰؍کروڑ روپے نکالے

by | Feb 12, 2023

ممبئی ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا انخلا بلا روک ٹوک جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق،غیر ملکی سرمایہ کار یعنی فارن پورٹ فولیو انویسٹرس ( ایف پی آئی ) نے اس ماہ فروری میں اب تک ۹؍ہزار ۶۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ نکالا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر ابھرتی ہوئی منڈیوں کے مقابلے ہندوستانی ایکویٹی مارکیٹ کی زیادہ قیمتوں کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کار انخلا کر رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جنوری میں ۲۸؍ہزار ۸۲۵؍کروڑ روپے نکالے تھے یہ پچھلے سات مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعے نکالے جانے والی سب سے بڑی رقم تھی۔ یکم فروری سے لے کر ۱۰؍فروری کے درمیان ۹؍ہزرا ۶۷۲؍کروڑروپے نکالے جاچکے ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ہندوستانی بازار میں دسمبر ۲۰۲۲ء میں ۱۱؍ہزار ۱۱۹؍کروڑروپے اور نومبر ۳۶؍ہزار ۲۳۸؍ کروڑ روپے کی خالص سرمایہ کاری کی۔ کوٹک سیکیورٹیز کے شری کانت چوہان کا کہنا ہے کہ مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافہ جاری رکھنے کی وجہ سے ایف پی آئی کی جانب سے انخلا مزید جاری رہنے کی توقع ہے۔ دوسری طرف، مارننگ اسٹار انڈیا کے شریک ڈائریکٹر ہمانشو سریواستو نے کہا، جب تک اڈانی کیس پر مزید وضاحت نہیں ہو جاتی، مارکیٹ میں مزید استحکام اور FPIs میں بہتری کے مزید ٹھوس آثار نظر آنے تک سرمایہ نکالنے کا یہ رجحان جاری رہے گا۔ معیشت آو انہوں نے کہا کہ ہندوستانی منڈیوں کی نسبتاً زیادہ قدر بھی غیر ملکی سرمایہ کے اس انخلاء کی ایک بڑی وجہ ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...