ممبئی : ممبئی میں واقع اوبرائے ریئلٹی نے ممبئی میں ایک سوپر یمیم پروجیکٹ میں ایک لگژری پینٹ ہاؤس خریدا ہے۔ سہانا گروپ کے ساتھ اشتراک کے ذریعے تیار کیا جانے والا پروجیکٹ ورلی، ممبئی میں واقع ہے۔ اسسودے کو ملک کے سب سے بڑے ’سنگل ڈیل‘ میں سے ایک کہا جاتا ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ڈیولپر نے اپنی ایسوسی ایٹ کمپنی آر ایس ڈیولپر کےذریعے تقریباً ۳۰؍ہزار فلیٹس تیار کیے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ویلسپن گروپ کے بی کے گوینکا نے بھی ۲۳؍ کروڑ روپے میں پینٹ ہاؤس خریدا ہے۔ اس کے علاوہ اوبرائے ریئلٹی نے ممبئی کے ورلی میں لگژری ہاؤسنگ پروجیکٹ میں ۵؍ لاکھ مربع فٹ سے زیادہ کے ۶۳؍ رہائشی یونٹ خریدے ہیں۔
ایک ریگولیٹری فائلنگ میں، اوبرائے ریئلٹی نے کہا کہ اس کے شیئر ہولڈرز نے دسمبر میں تھری سکسٹی ویسٹ میں رہائشی کمپلیکس کی خریداری/ حصول کو منظوری دی تھی، یہ پروجیکٹ Oasis Realty کے ذریعہ ۴؍ہزار کروڑ روپے تک میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اوبرائے ریئلٹی نے کہا کہ کمپنی نے پروجیکٹ میں رہائشی احاطے کی خریداری بھی کی ہے ۔ معلومات دیتے ہوئے اوبرائے ریئلٹی نے کہا کہ کمپنی نے ۵؍لاکھ ۲۳؍ہزار ۰۳۹؍ مربع فٹ کارپٹ ایریا خریدا ہے۔ خریدے گئے یونٹوں کی کل تعداد ۶۳؍ہے، جبکہ کمپنی کی طرف سے ادا کی گئی کل رقم ۳۴۰۳؍ کروڑ ہے۔ ان یونٹس کی خریداری کے لیے سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر چارجز ۲۰۴؍ کروڑ روپے ہیں۔ اویسس رئیلٹی کے ذریعے ادا کردہ انکم ٹیکس کی ذمہ داری کا حصہ ۶۰۵؍کروڑ ہے۔ کمپنی نے تھانے می ں۱۹۲؍کروڑ میں ۸؍زمین خریدی۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...