’اسٹارٹ اپ ‘ شروع کرنے والا ہرشخص یہی سوچا ہے کہ اسے فنڈنگ کیسے ملے گی، اگر مجھے کوئی سرمایہ کار مل جائے تو میرا سٹارٹ اپ شروع ہو جائے گا، اگر کوئی سرمایہ کار ہے تو مجھے بتائیں۔ ہو سکتا ہے آپ بھی سوچ رہے ہوں کہ میرے پاس اتنا شاندار آئیڈیا ہے، بس سرمایہ کار آنے میں تاخیر ہوتی ہے، سرمایہ کار مل جائے تو بلین ڈالر کی کمپنی بننے میں دیر نہیں لگے گی۔ لیکن توقع اور حقیقت میں ایک دنیا کا فرق ہے، اگر یہ سفر اتنا ہی آسان ہوتا تو ہر دوسرا شخص ایک تونگر بن چکا ہوتا
یاد رکھیں، لوگ گھوڑے پر نہیں، سوار پر پیسہ لگاتے ہیں، اور شروع میں آپ کے پاس کوئی ساکھ نہیں ہے، جسے آپ فنڈ حاصل کرنے کے لیے دکھا سکتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آئیڈیا کتنا ہی اچھا ہو، لوگ غیر تجربہ کار پر شرط نہیں لگانا چاہتے، اسی جگہ’بوٹ اسٹریپنگ‘ کام آتی ہے۔ تو آئیے سمجھتے ہیں کہ بوٹ اسٹریپنگ‘ کیسے کی جائے یا ابتدائی فنڈز کیسے اکٹھے کیے جائیں۔
اب آپ اسٹارٹ اپ کرنے جارہے ہیں، تو آپ کو اسٹارٹ اپ کے کچھ الفاظ کا مطلب معلوم ہونا چاہیے، ’بوٹ اسٹریپنگ‘ اسٹارٹ اپ کا وہ طریقہ ہے جہاں آپ شروع میں کسی بھی سرمایہ کار سے پیسے لیے بغیر اپنے پیسے سے اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں۔بوٹ اسٹریپنگ‘ کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں، لیکن یہ وہی ہے جو زیادہ تر بانی کرتے ہیں، کیونکہ ’بوٹ اسٹریپنگ‘ نہ صرف آپ کا بلکہ سرمایہ کار کا اعتماد بھی مضبوط کرتی ہے، سرمایہ کار کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر آپ اپنا پیسہ لگا کر کاروبار بنا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے آئیڈیا کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں اور لمبی منصوبہ بندی کررہےہیں۔