
ایس بی آئی نے فکسڈ ڈپازٹ پر شرح سود میں اضافہ کردیا
نئی دہلی : اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی )نے فکسڈ ڈپازٹ پر سود کی شرحوں میں اضافہ کیا ہے۔ دراصل، ایس بی آئی نے ۲؍کروڑروپے سے کم کی ایف ڈی پر شرح سودمیں ۲۵؍بیسس پوائنٹس اضافہ کیا ہے۔ اب ایس بی آئی میں فکسڈ ڈپازٹ کرنے آپ کو ۳؍فیصد سے ۷؍فیصد تک سود ملے گا۔ ایس بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایف ڈی پر نئی شرح سود کا اطلاق ۱۵؍فروری سے ہوگیا ہے۔
ایس بی آئی نے یہ اعلان آر بی آئی کے ریپو ریٹ میں اضافے کے بعد کیا ہے۔ آر بی آئی نے ۸؍فروری کو ریپو ریٹ میں ۲۵؍بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ اب ریپو ریب ۶ء۲۵؍فیصد سے بڑھ کر ۶ء۵۰؍ فیصد ہو گیا ہے۔ ایس بی آئی سے پہلے کئی بینکوں بشمول ایکسس بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور پی این بی نے بھی ایف ڈی پر سود کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔
نئی شرح سود کے مطابق، اگر آپ اب ایس بی آئی میں ایک سال کےلئے ایف ڈی کرتےہیں تو آپ کو سالانہ ۶ء۸؍فیصد کی شرح سے سود ملے گا۔ ساتھ ہی، بینک ۲؍سال کی ایف ڈی
پر زیادہ سے زیادہ ۷؍فیصدسود دے گا۔ ملحوظ رہے کہ ایف ڈی سے حاصل ہونے والا سود مکمل طور پر قابل ٹیکس ہے۔ ایک سال میں آپ ایف ڈی پر جو بھی سود کماتے ہیں، وہ آپ کی سالانہ آمدنی میں شامل ہو جاتا ہے۔ کل آمدنی کی بنیاد پر، آپ کے ٹیکس سلیب کا تعین کیا جاتا ہے۔ چونکہ ایف ڈی پر پر کمائی گئی سود کی آمدنی کو “دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی” کے طور پر سمجھا جاتا ہے، لہذا اس پر ٹیکس کٹوتی ماخذیا ٹی ڈی ایس کے تحت وصول کیا جاتا ہے۔ جب آپ کا بینک آپ کی سود کی آمدنی کو آپ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کرتا ہے، تو اسی وقت ٹی ڈی ایس کاٹ لیا جاتا ہے۔