ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ۱۰؍ فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہندوستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں زبردست کمی آئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے کل ذخائر ۵۶۶؍بلین ڈالر پچھلے ہفتہ ۵۷۵؍بلین ڈالر اسی ہفتے کے دوران غیر ملکی کرنسی کے اثاثےتقریباً ۸؍بلین ہوگئے ہیں ۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، کاروبار میں خلل، بڑھتی مہنگائی اور شرح سود کی وجہ سے ہوئی ہے۔
یہ زوال کی بنیادی وجوہات ہیں۔
امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی بھی گراوٹ کا ایک سبب ہو سکتی ہے۔ ستمبر ۲۰۲۱ء میں ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھے۔ اس کے بعد سے، زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے تھے ۔ زرمبادلہ کا اتنی تیزی سے کم ہونا فکرمندی کی با ت ہے۔ ہندوستان کے کاروبار کے حجم کے لحاظ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہیں۔ ہندوستان کے ۵۶۶؍بلین ڈالر کے مقابلے میں چین کے پاس ۳؍ہزار ۲۰۰؍بلین ڈالر کا زرمبادلہ ہے۔ یعنی ہندوستان سے تقریباً ۱۲؍گنا زیادہ۔