Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اڈانی گروپ کے بارے میں اب ’ فوربز‘ نے بڑا انکشاف کیا،روسی بینک سے قرض کے لیے کیا یہ کام

by | Feb 19, 2023

نئی دہلی. بھارتی صنعتکار گوتم اڈانی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھ گئیں۔ امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز مسلسل گر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کمپنی کے چیئرمین گوتم اڈانی کی مالیت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
ادھر اب مشہور بزنس میگزین فوربز نے بھی اڈانی گروپ کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی کے بارے میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گروپ نے روسی بینک سے قرض لینے کے لیے پروموٹر کے شیئرزکو گروی رکھا ہے۔
فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق، گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی کے زیر کنٹرول ایک نجی کمپنی کے سنگاپور یونٹ نے روسی بینک سے قرض کے لیے اڈانی کے پروموٹر کے ۲۴۰؍ ملین ڈالر کےشیئرز کو گروی رکھا ہے۔ فوربزکی اس رپورٹ کو ہنڈن برگ نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور اس رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ نے روسی بینک سے قرض لینے کے لئے ۲۴۰؍ ملین ڈالر کے اپنے اثاثے گروی رکھے ہیں۔فوربس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی بیرون ملک مقیم ہندوستانی ہیں، وہ کافی عرصے سے اڈانی گروپ سے وابستہ ہیں اور غیر ملکی کمپنیاں بھی سنبھالتے ہیں۔ ونود اڈانی دبئی میں رہتے ہیں اور وہاں سے وہ سنگاپور اور جکارتہ میں کام کرنے والے اڈانی گروپ کے کاروباری معاملات کو سنبھالتے ہیں۔ ہنڈن برگ رپورٹ میں ونود اڈانی کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔
ہنڈن برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ونود اڈانی کئی فرضی کمپنیاں چلاتے ہیں اور ان کی کمپنیوں کے ایڈریس، ان کے کام اور ان میں کام کرنے والے لوگوں کی معلومات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
پنیکل نے قرض کے ضامن کے طور پر ایفرو ایشیا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اور ورلڈ وائیڈ ایمرجنگ مارکیٹس ہولڈنگ لمیٹڈ کو پیشکش کی تھی۔ یہ دونوں اڈانی گروپ کے بڑے شیئر ہولڈر مانے جاتے ہیں۔ دونوں کے پاس اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں ۴؍بلین تک کا اسٹاک ہے۔ ماہرین کے مطابق اس رپورٹ کے ساتھ ہی اڈانی گروپ پر غلط کام کے الزامات مزید سنگین ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فوربس کی رپورٹ نے کمپنی پر ہنڈن برگ کے لگائے گئے الزامات کو بالکل درست ثابت کیا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...